بری صحبت سے کیسے بچا جائے؟

سوال: السلام علیکم! مبشر بھائی

کیا حال ہے۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آمین۔ مبشربھائی! آپ کی ای میل آئی۔ بہت مہربانی کہ آپ نے اپنی مصروفیات میں سے ٹائم نکالا۔ آج میں آپ کے ساتھ ایک اور مسئلہ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔ اس کا حل بھی مہربانی کر کے بتا دیں۔ میں ایک جگہ دو سال سے کام کر رہا تھا کہ مستری نے کہا کہ تم دوسری جگہ کام پر چلے جاؤ۔ اب جس جگہ میں کام پر آیا ہوں، یہ لوگ ایک دوسرے کو گالیاں دیتے ہیں، لڑائیاں کرتے ہیں، گندی گفتگو کرتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ چھ مہینے سے کام کر ررہا ہوں مگر میری ان میں سے ایک کے ساتھ بھی دوستی نہیں ہوئی۔ میں اکیلا کام کرتا ہوں اور وہ سارے مل کر کام کرتے ہیں۔ میں جہاں پہلے کام کرتا تھا، وہ لوگ ٹھیک تھے۔ اب آپ یہ بتائیں کہ میں کیا کروں؟ ان کے ساتھ دوستی کیسے کروں۔ کچھ حل بتا دیں۔ کیوں کہ ہماری ڈیوٹی ۱۰ گھنٹے کی ہوتی ہے تو دس گھنٹے میں اکیلا رہ کر تنگ آ جاتا ہوں۔ یہاں آپ کے دل میں شاید یہ آ رہا ہو کہ میں مغرور ہوں تو یہ بھی غلط ہے۔ میں اللہ سے ڈرنے والا آدمی ہوں۔ اسی لئے  تو نہ گندی گفتگو کرتا ہوں اور نہ کسی کے ساتھ زیادتی کرتا ہوں۔

دوسری مہربانی یہ کریں کہ اپنی پرسنالٹی کو بہتر بنانے کے لئے کیا کروں؟ اس احساس کمتری کی وجہ سے میں کسی سے بات  نہیں کر سکتا نہ اور نہ مجھے لوگوں سے ملنا اچھا لگتا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ ذرا تفصیل سے جواب دیں۔ میں انتظار کروں گا۔ پلیز ہر مسئلے کا حل تفصیل سے دیں ۔ شکریہ۔ اللہ آپ کو آپ کی فیملی کو خوش رکھے۔ آمین۔ والسلام۔

جواب: محترم بھائی

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

آپ جس مسئلے سے گزر رہے ہیں، اس سے ایک مرتبہ مجھے بھی گزرنا پڑا ہے۔ اس مسئلے کے دو حل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔ طویل المدت حل یہ ہے کہ آپ اپنی تعلیم پر توجہ دیجیے اور اپنی صورتحال بہتر بنانے کی کوشش کیجیے۔ اس سے یہ ہو گا کہ کچھ ہی عرصے میں آپ اس ماحول سے مکمل طور پر نجات حاصل کر لیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔ فوری حل یہ ہے کہ اپنے ساتھیوں میں دیکھیے کہ ان میں کون نسبتاً بہتر ہے۔ یقینی طور پر ان میں کوئی نہ کوئی ایسا ہو گا جو فحش گفتگو کم کرتا ہو گا۔ اس سے دوستی کر لیجیے۔ باقی سب سے بھی اچھی سلام دعا رکھیے۔ ان کی گفتگو کو صبر کے ساتھ برداشت کیجیے۔ بس خود اس میں شریک نہ ہوں۔ کسی سے لڑائی جھگڑا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اگر ہو سکے تو اپنے ادارے کے مالک سے بات کیجیے اور کسی اورجگہ کام پر لگانے کا کہیے۔

تعمیر شخصیت اور احساس کمتری سے نجات کے لئے اگر آپ یہ تحریر پڑھ سکیں تو انشاء اللہ آپ کافی فائدہ محسوس کریں گے۔

دعاؤں کی درخواست ہے۔

والسلام

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

https://mubashirnazir.org/category/islamic-studies/islamic-studies-english/quranic-studies-english-lectures/

تعمیر شخصیت لیکچرز

بری صحبت سے کیسے بچا جائے؟
Scroll to top