غیر مسلموں کی مسجد کی تعمیر میں رقم ادا کرنا اور وفات شدہ لوگوں کے لیے دعا

سوال:   ہم جس دیہات میں رہتے ہیں وہ چھوٹا سا ایک گاؤں ہے۔ اس میں مسلم اور غیر مسلم دونوں رہتے ہیں۔ بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ کچھ غیر مسلم لوگ ہمیں محبت کے ساتھ  مسجد کے لئے پیسے دینے کی کوشش کرتے ہیں آپ ان پیسوں سے مسجد کا کام کروا لو۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا غیرمسلم کا پیسہ لے کر مسجد کا کچھ بنایا جاسکتا ہے؟ یا نہیں لینا اور  نہیں بنانا؟ اگر وہ زبردستی پیسے دے بھی دیں تو اس کو کہاں پر لگائیں؟  برائے مہربانی  قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کی وضاحت فرمادیجئے۔

جواب:   اس مسئلے میں قرآن و حدیث میں کوئی جواب نہیں ہے۔ نہ تو اس کی اجازت دی اور نہ ہی منع فرمایا ہے۔ اس لیے اگرکوئی بھی غیر مسلم حضرات، مسجد کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ ان میں ایمان کی کوئی رمق موجود ہے تبھی وہ مسجد سے محبت رکھتے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مکہ مکرمہ میں مشرکین مسجد الحرام میں خرچ کرتے تھے اور حج و عمرہ  بھی کرتے رہتے تھے۔ اس لیے ان غیر مسلم بھائیوں سے، ان کی مسجد کے ساتھ محبت کی وجہ سے ان کی  رقم بھی مسجد میں لگانی چاہیے اور ساتھ ہی انہیں قرآن مجید  کا مطالعہ کرانے کی کوشش بھی کرنی چاہیے۔ اگر وہ غیر مسلم نہیں پڑھ سکتے تو پھر مسجد کے امام صاحب  یا کسی اور پڑھے لکھے مسلمان کو چاہیے کہ وہ ان غیر مسلم حضرات کو قرآن مجید کا ترجمہ پڑھ کر سنائیں ۔ اسی طرح قابل اعتماد احادیث کو پڑھ  کر ان غیر مسلم حضرات کو پڑھائیں کہ یہ دعوت کا حصہ ہے۔ عین ممکن ہے کہ وہ ایمان لے آئیں۔

سوال:   میت کے لئے اس کے ورثاء جو دعا کرتےہیں یا اس کی مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے  قرآن مجید  پڑھتے ہیں،  کیا یہ ثواب اس  کو پہنچتا ہے یا نہیں۔ قرآن و حدیث کے حوالے سے اس کی وضاحت کی جائے؟

ڈاکٹر رفعت نواب، فیصل آباد

جواب:   میت کے لیے دعا کرنا سنت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے لیے دعا کرتے تھے۔ پھر وفات کے بعد نماز جنازہ میں بھی میت کے لیے دعا کا حصہ ہوتا ہے۔ اس لیے  میت کے لیے مغفرت کی دعا کرنی چاہیے۔ اس کے لیے “ایصال ثواب” کا کوئی تصور نہ قرآن میں ہے اور نہ حدیث میں۔

ہم قرآن مجید کا مطالعہ کرتے ہیں تو اس کا اجر تو ہمارا اپنا ہی ہے اور ہمیں ملےگا۔ اس کے لیے کسی میت کو اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔ ایصال ثواب کی کوئی حیثیت قرآن و سنت میں موجود نہیں ہے۔ کچھ احادیث میں صرف اتنی اجازت دی ہے کہ ایک صحابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا کہ میری والدہ حج کرنا چاہتی تھیں لیکن فوت ہو گئیں تو ان کی بنیاد پر میں حج کر لوں ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی۔

اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ میت کا اپنا پلان ہو کسی نیک عمل کے لیے، لیکن نہ کر سکیں تو پھر ہم ان کے نیکی کر سکتے ہیں۔ اس کا اجر ہمیں بھی ہو گا اور اس میت کو بھی کہ وہ نیت تو کر چکے تھے۔

Ask any questions through email at mubashirnazir100@gmail.com.

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse

Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse

Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse

Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us

Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33

Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114

Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War

Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory

Quranic Studies

Comments on “Quranic Studies Program”

Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33

علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice

Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

اصول الحدیث لیکچرز

علوم الحدیث: ایک تعارف

https://mubashirnazir.org/mcqs/

غیر مسلموں کی مسجد کی تعمیر میں رقم ادا کرنا اور وفات شدہ لوگوں کے لیے دعا
Scroll to top