کیا بغاوت کی سزا اسلام میں قتل ہے؟

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبشر بھائی

 کیا بغاوت کی سزا اسلام میں قتل ہے؟ اور اسی طرح کیا ارتداد اور گستاخ رسول کی سزا  بھی قتل ہی ہے ؟

محمد جعفر، گوکک، کرناٹک، انڈیا

جواب:   وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بھائی

بغاوت کی سزا تو سورۃ المائدہ میں بیان ہوئی ہے، جسے اللہ تعالی نے بیان کر دیا ہے۔اس سزا کا  تعلق اس شخص کے ساتھ  ہے  جوحکومت کو نہ مانے اور پھر بغاوت اور دہشت گردی وغیرہ شروع کر دے۔ 

إِنَّمَا جَزَاءُ الَّذِينَ يُحَارِبُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَسْعَوْنَ فِي الْأَرْضِ فَسَادًا أَنْ يُقَتَّلُوا أَوْ يُصَلَّبُوا أَوْ تُقَطَّعَ أَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُمْ مِنْ خِلَافٍ أَوْ يُنْفَوْا مِنَ الْأَرْضِ ذَلِكَ لَهُمْ خِزْيٌ فِي الدُّنْيَا وَلَهُمْ فِي الْآخِرَةِ عَذَابٌ عَظِيمٌ۔ إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا مِنْ قَبْلِ أَنْ تَقْدِرُوا عَلَيْهِمْ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ۔

[!اے رسول]

(انہیں بتا دیا جائے کہ) جو اللہ تعالی  اور اُس کے رسول سے لڑیں گے اور اِس طرح زمین میں فساد پیدا کرنے کی کوشش کریں گے،اُن کی سزا پھر (ان کے جرم کی نوعیت اور صورتحال کو دیکھ کر اس میں سے کوئی بھی  ایک سزا) یہی ہے کہ

عبرت ناک طریقے سے قتل (مثلاً سنگسار) کیے جائیں۔

یا سولی پر چڑھائے جائیں۔

یا اُن کے ہاتھ اور پاؤں بے ترتیب کاٹ دیے جائیں۔

یا انہیں علاقہ بدر کردیا جائے(مثلاً جیل  میں  پھینک  دیا  جائے۔)

یہ اُن کے لیے دنیا میں رسوائی ہے  اور آخرت میں اُن کے لیے ایک بڑا عذاب ہے۔

مگر اُن کے لیے نہیں جو آپ  کے  قابو پانے سے پہلے توبہ کرلیں۔ (اُن پر زیادتی نہ کیجیے  گا  اور) اچھی طرح سمجھ لیجیے  کہ اللہ تعالی  بخشنے والا ہے، اُس کی شفقت ہمیشہ کے لیے ہے۔ [المائدة: 33، 34] 

رہا دین سے مرتد ہو جانا اور گستاخ رسول وغیرہ تو اس پر کچھ فقہاء نے اجتہاد کیا ہے  اورانہوں نے  اس پربغاوت والی آیت کو اپلائی کیا ہے۔جب کہ  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں اس کا کوئی قانون نہیں تھا بلکہ جنہوں نے ارتداد کیا تھا تو سورۃ توبہ میں اہل عرب کے لیے اللہ تعالی کی سزا  کے مطابق انہیں قتل کیا گیا تھا۔ فقہاء نے  اپنے زمانے میں اسی کو اپلائی کر دیا تھا کیوں کہ وہی اس دور میں قانون سازی کر رہے تھے اور انہوں نے اللہ تعالی کی رسول کے انکار والی سزا کو اپنے زمانے میں ساری قوموں پر اپلائی کر دیا۔ وہ آیت یہ ہے؛

فَإِذَا انْسَلَخَ الْأَشْهُرُ الْحُرُمُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِينَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ۔ وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ اسْتَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَا يَعْلَمُونَ۔

 (بڑے حج کے دن) اِس (اعلان)کے بعد جب حرام مہینے (ذوالقعدہ،  ذو  الحج  اور  محرم)  گزر جائیں تو اِن مشرکوں کو جہاں پائیں، قتل کر دیجیے گا  اور اِس مقصد کے لیے اِن کو پکڑیں، اِن کو گھیریں اور ہر گھات کی جگہ اِن کی تاک میں بیٹھیے  گا۔ پھر اگر یہ توبہ کر لیں، نمازکا اہتمام کریں اور زکوٰۃ ادا کریں تو اِن کی راہ چھوڑ دیجیے  گا۔ یقینا اللہ تعالی  بخشنے والا ہے، اُس کی شفقت ہمیشہ کے لیے ہے۔اگر (اِس پولیس  ایکشن کے موقع پر) اِن مشرکوں میں سے کوئی شخص آپ سے امان چاہے (کہ وہ آپ کی دعوت سننا چاہتا ہے) تو اُس کو امان دے دیجیے  گا۔ یہاں تک کہ وہ اللہ تعالی  کا کلام سن لے۔ پھر اُس کو اُس کے علاقے تک پہنچا دیجیے  گا۔ یہ اِس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو (اللہ  تعالی  کی باتوں کوزیادہ) نہیں جانتے۔ (التوبہ5-6)

اس  آیت کی تفسیر میں فقہاء کا اختلاف موجود ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مخاطب قوم کو جو سزا دی گئی تھی، آیا کہ اسے ہم بھی اپلائی کر سکتے ہیں یا نہیں؟ اس میں آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں ۔  موجودہ زمانے میں سیاسی  اور عسکری تحریکوں کے علماء نے اس سزا کو اپلائی بھی کیا ہے، جس میں مثلاً جماعت اسلامی، اخوان المسلمون، طالبان، القاعدہ اور اب تک خراسانی تحریک والے بھی اپلائی کر رہے ہیں۔  قدیم زمانے میں بغاوت والی تحریکوں نے بھی یہی  دلیل پیش کی تھی۔  اس کے علاوہ مختلف فرقوں کے علماء اسی دلیل کو اپنے علاوہ  دوسرے فرقے والوں پر اپلائی کرتے ہیں۔ 

اس پر اختلاف  کرنے والوں میں  وحید الدین خان صاحب اور جاوید احمد غامدی صاحب بھی ہیں۔ انہوں نے اس  پر تنقید کی ہے  اور ثابت کیا ہےکہ اس حکم کا تعلق تو صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا، کیونکہ  یہ ان کے  پیغام کا نتیجہ تھا۔ اس لئے کہ رسول کے انکار پر اللہ تعالی یہ سزا ہمیشہ دیتا رہا ہے  کہ کبھی فرشتوں اور کبھی اہل ایمان کے ہاتھوں سزا دی  گئی تھی۔ لہذا اس میں ہمیں اجازت نہیں ہے۔ 

ان دونوں گروہوں کے دلائل آپ میری کتاب  مسالک کا تقابلی مطالعہ ماڈیولز 6 اور 7 میں پڑھ سکتے ہیں اور آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔  تاریخی اعتبار سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ 1750 سے لے کر آج تک یہ عسکری تحریکیں موجود ہیں  جو اس پر عمل کر رہی ہیں۔ لیکن نتیجہ یہی نکلا ہے کہ انہیں کبھی کامیابی نہ ہوئی ہے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بڑی  کامیابی ہوئی ہے۔ 

والسلام

محمد مبشر نذیر

 اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔

www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

 اسلامک اسٹڈیز کی کتابیں اور لیکچرز

Islamic Studies – English

Quranic Studies – English Books

علوم القرآن ۔ کتابیں

علوم القرآن اردو لیکچرز

Quranic Studies – English Lectures

Quranic Arabic Language 

Quranic Arabic Language Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice English

Methodology of Hadith Research English

علوم الحدیث سے متعلق کتابیں

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

علوم الحدیث اردو لیکچرز

علوم الفقہ پروگرام

Islamic Jurisprudence علم الفقہ

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ لیکچرز

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

تعمیر شخصیت کتابیں، آرٹیکلز اور لیکچرز

تعمیر شخصیت کا طریقہ کار

Personality Development

Books https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1ntT5apJmrVq89xvZa7Euy0P8H7yGUHKN

علوم الحدیث: ایک تعارف

مذاہب عالم  پروگرام

Impartial Research امت مسلمہ کے گروہوں کے نقطہ ہائے نظر کا غیر جانب درانہ تقابلی مطالعہ

تقابلی مطالعہ پروگرام کی تفصیلی مضامین کی فہرست

کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”

کیا بغاوت کی سزا اسلام میں قتل ہے؟
Scroll to top