جرگے نے مجھے زبردستی تین طلاق کروا دی تو کیا حلالہ کروا دوں؟

سوال: میرا مسئلہ کچھ یوں ہوا  کہ میری  اپنی بیگم کے ساتھ تھوڑی لڑائی ہوئی اور اس کے والدین آکر اسے لئے گئے اور بہت بد تمیزی کی اور طلاق کا مطالبہ کیا ۔ پھر ایک مدرسے کے علماءِ کرام کی موجودگی میں جرگہ ہوا، وہاں نہ تو میری وائف کو بلایا گیا اور نہ میری بات سنی گئی ۔ میرے اور میری بیوی کے والدین اس جرگے میں موجود تھے۔ انہوں نے جھوٹا مار پیٹ کا  الزام لگاکر طلاق کا مطالبہ کیا، جس پر جرگے والوں نے طلاق کا فیصلہ کردیا۔

مجھے تھانے بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں، شدید ذہنی دباؤ ڈالا گیا او رمیں بے بس ہوگیا۔ جب طلاق کے پیپر بنوائے گئے تو اسٹام پیپر والے نے اس پر تین طلاق لکھ دیا۔جب کہ اس وقت مجھے طلاق دینے کا طریقہ نہیں آتا تھا اور نہ ہی میں نے وہ وہ پیپر پڑھا، کیونکہ اس کے رائیٹنگ ہی سمجھ نہیں آرہی تھی۔ پھر شاپ والے نے مجھے کہا کہ تین دفعہ زبان سے بھی طلاق دو۔ میں نے زبان سے بھی طلاق دے دی، میں نے زبان سے بھی طلاق کا اقرار کردیا جب کہ میرا دل سے طلاق کا رادہ نہیں تھا، بس ذہنی دباؤ اور اپنی اور اس کی فیملی کے پریشر میں آکر یہ فیصلہ کردیا۔

اب میرا وائف سے رابطہ ہوا ہے تو وہ واپس آنا چاہتی ہے۔ جب کہ اس کی عدت ختم ہوچکی ہے۔ جب کہ اس کے گھر والے ہمیں دوبارہ ایک نہیں ہونے دیں گے۔ کیا اس صورت میں ہمارا دوبارہ نکاح ہوسکتا ہے؟ کیا اس کے ماں باپ کی اجازت کے بغیر ہم نکاح کرسکتے ہیں۔ جب طلاق کا یہ فیصلہ ہوا ہم  دونوں میاں بیوی اس فیصلے سے ناواقف تھے۔ جب میں نے پیپر سائن کردئے تو اس وقت میری بیوی کو بتایا گیا، ہم اس وقت رابطے میں نہیں تھے۔ 

جب بعد میں مجھے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ علماء  فرماتے ہیں کہ اب حلالہ کرنا پڑے گا۔ اس کے بعد آپ کی شادی دوبارہ ہوسکے گی۔ جب کہ میں حلالہ نہیں چاہتا۔ اس موجودہ صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہئے میں شدید پریشان ہوں؟

جواب: جرگہ کے لوگوں نے جاہلیت کا عمل کیا ہے۔ جب تک انسان اپنی آزادی سے سوچ سمجھ کر طلاق نہ دے تو وہ نہیں ہوتی۔ اگر کوئی زبردستی طلاق دلوا کر قانونی ڈاکومنٹ بھی  جبراً بنایا جائے تو اس سے کوئی طلاق ہوتی ہی نہیں ہے۔ ان صاحب کو چاہیے کہ وہ فیملی کورٹ میں جا کر ثابت کر دیں کہ انہوں نے طلاق نہیں دی، بلکہ جبراً مجھ سے سائن کروایا ہوا ہے۔ امید ہے کہ عدالت  میں بھی ان کی طلاق کو جعلی ہی کہا جائے گا۔ 

قدیم زمانے میں عہد رسالت اور عہد صحابہ میں لوگ غصے میں اپنی طلاق یا تین طلاق کہہ دیتے۔ پھر بعد میں غصہ ختم ہوا اور  عقل کے ساتھ شعور گیا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پھر ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کی عدالت میں جاتے تھے۔ غصے میں انہوں نے جو کچھ کہا تو اس کی حیثیت محض بکواس ہی  کی ہوتی تھی ورنہ طلاق کچھ نہیں ہوئی۔ 

جب ایسے کافی مقدمے آئی تو پھر عمر ضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آئندہ کسی نے ایسی حرکت کی تو پھر اس کی تین طلاق کو ہم عدالتی طور پر نافذ کردیں گے۔اس کا مقصد اس لیے تھا لوگ ایسی بکواس نہ کریں۔ انہوں نے اس وجہ سے یہ فیصلہ کیا آئندہ لوگ ایسی حرکتیں نہ کریں۔ اس زمانے میں خواتین کے لیے بڑی آزادی تھی کہ طلاق کی عدت کے بعد انہیں کئی شادی کے پیغام آ چکے ہوتے تھے ، اس لیے خواتین کیلئے کوئی مشکل نہ تھی۔ 

اب ہمارے علماء جو کچھ فرما رہے ہیں، یہ انڈیا کی جاہلیت ہی کا عمل ہے۔  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حلالہ کو کتنا بڑا گناہ  ارشاد فرمایا ہے اور اس پر کیا لعنت فرمائی ہے وہ اس حدیث میں دیکھیں۔ 

عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی: (جسم پر) ٹیٹو بنانے والیوں اور بنوانے والیوں پر، [دھوکہ دینے کے لیے] نقلی بال لگانے والیوں اور لگوانے والیوں پر، سود کھانے والے اور کھلانے والے پر، حلالہ کرنے والے اور کروانے والے پر۔ (نسائی، کتاب الطلاق، حدیث 3416)

عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر میں تمہیں کرائے کے سانڈ کے بارے میں نہ بتاؤں؟‘‘ صحابہ نے عرض کیا: ’’جی ضرور، یا رسول اللہ۔‘‘ فرمایا: ’’وہ حلالہ کروانے والا ہے۔ اللہ نے حلالہ کرنے والے اور اس شخص پر لعنت فرمائی ہے، جس کے لیے حلالہ کیا جائے۔ ‘‘ (ابن ماجہ، کتاب النکاح، حدیث 1936)

مختلف ٹائم میں فقہاء نے جو قانون سازی کی ہے، وہ ان کا اپنا خیال تھا اور انہوں نے اپنے دلائل پیش کیے ہیں۔ آپ میری پانچویں کتاب میں چھ سات باب میں  پڑھ سکتے ہیں مختلف فقہاء کا نقطہ نظر اور دلائل  کو دیکھ لیجیے اور آپ خود فیصلہ کریں کہ کونسا نقطہ نظر قرآن وسنت اور عقل کے ساتھ میچ کرتا ہے۔  اسے لیکچرز میں بھی شامل کر دیا ہے۔

FQ05-Modern Questions in Social Sciences in Muslim Jurisprudence

https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1AiWnZN0yBq-VGbYeJSZNjCZNB027ZxPd

 اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔

www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

 اسلامک اسٹڈیز کی کتابیں اور لیکچرز

Islamic Studies – English

Quranic Studies – English Books

علوم القرآن ۔ کتابیں

علوم القرآن اردو لیکچرز

Quranic Studies – English Lectures

Quranic Arabic Language 

Quranic Arabic Language Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice English

Methodology of Hadith Research English

علوم الحدیث سے متعلق کتابیں

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

علوم الحدیث اردو لیکچرز

علوم الفقہ پروگرام

Islamic Jurisprudence علم الفقہ

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ لیکچرز

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

تعمیر شخصیت کتابیں، آرٹیکلز اور لیکچرز

تعمیر شخصیت کا طریقہ کار

Personality Development

Books https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1ntT5apJmrVq89xvZa7Euy0P8H7yGUHKN

علوم الحدیث: ایک تعارف

مذاہب عالم  پروگرام

Impartial Research امت مسلمہ کے گروہوں کے نقطہ ہائے نظر کا غیر جانب درانہ تقابلی مطالعہ

تقابلی مطالعہ پروگرام کی تفصیلی مضامین کی فہرست

کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”
جرگے نے مجھے زبردستی تین طلاق کروا دی تو کیا حلالہ کروا دوں؟
Scroll to top