سوال:میرے ایک بھائی کے والد محترم انکی بیوی کو طرح طرح کی فحش باتیں کرتے ہیں ۔ ان کی والدہ وفات پاگئی ہیں،والد کی عمر 75 سال ہے۔ بیوی اور شوہر نے والد صاحب کو بڑا سمجھایا ہے لیکن وہ اپنی بہو سے بے حیائی کی باتیں کرنے سے رکتے نہیں ہیں۔عورت گھر میں اکیلی بھی ہے ان کو ڈر بھی رہتا ہے حل بتا دیں ۔ بھائی اپنے والد محترم اور اور اپنی بیوی کے بارےبڑا پریشان ہے ۔ ایسی صورت حال میں اسے کیا کرنا چاہئے؟
جواب: ظاہر ہے کہ میاں بیوی آپس میں تو سیکس سے متعلق گفتگو بھی کر سکتے ہیں اور عمل بھی۔ لیکن یہ بری حرکت ہے کہ اپنی اولاد اور بہو کے سامنے ایسی حرکتیں کریں۔ اس میں والدین کو پہلے واضح کر دینا چاہیے کہ وہ یہ گفتگو آپس میں کمرے ہی میں کریں اور اپنی اولاد کے سامنے نہ کریں۔ اتنی عمر میں عموماً بزرگ نہیں مانتے ہیں، اس لیے بیٹے اور بہو کو الگ ہی اپنا گھر یا فلیٹ میں رہنا شروع کریں، اگر ان کی آمدنی معقول ہو۔ اس کے ساتھ بیٹا مسلسل اپنے والدین سے روزانہ ملتا جائے اور ان کی خدمت کرے۔
عرب کلچر میں یہی دیکھا ہے کہ شادی کے وقت ہی بیٹا بہو اپنا گھر یا فلیٹ الگ کر لیتے ہیں بلکہ منگنی میں معاہدہ کرتے ہوئے بیٹا فلیٹ پہلے ہی دکھا دیتے ہیں۔ وہ والدین کی خدمت روزانہ کرتے ہیں اور معاشی حالت ہو تو وہ ملازم بھی رکھ دیتے ہیں جو والدین کی خدمت کرتے رہیں۔ اگر اتنی آمدنی نہیں ہے تو پھر کوشش کریں کہ اپنے گھر میں کوئی دور کمرے میں ہی بیٹا اور بہو رہیں تاکہ والد صاحب کی گفتگو سامنے نہ آئے۔
سوال: کیا جانوروں کو نظر بد سے بچانے کے لئے اس کے تعویذ باندھ سکتے ہیں؟
جواب: تعویذ کے لیے جادو ٹونا کرنے والے لوگ مشرکانہ عمل کرتے ہیں۔ اس تعویذ میں لکھا سمجھ نہیں آتا ہے لیکن اکثر یہ جادو ٹونا والے پیر جنات سے دعا کرتے ہیں جو اس جن کے ساتھ پوجا ہوتی ہے۔ جانور کسی کو بھی نظر بد نہیں کر سکتے ہیں۔ وہ صرف جسمانی طور پر کاٹ سکتے ہیں یا ٹکر مار سکتے ہیں اور بس۔ ہاں بچوں کو بچانے کے لیے جانور سے دور ہی رکھیں۔ دیہات میں جانوروں کے الگ جگہ ہی بھینسوں اور مرغیوں کو رکھتے ہیں۔
بچے جب بڑے ہوں تو پھر ان جانوروں کو قابو کرنا سکھانا چاہیے۔ رہے جانوروں پر نظر بد کاکوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ دیہات کے قریب ہی کوئی جادو ٹونا کرنے والے پیر تعویز دے دیتے ہیں جس پر کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ اپنے کسٹمر یعنی اپنے مریدوں کو فراڈ یہ کرتے ہیں کہ میڈیسن یا انجکشن کے ذریعے جانور کو بیمار کر دیتے ہیں۔ ان کے خاص چیلے ہی رات میں جانور کو بیمار کر دیتے ہیں۔ اس کی تفصیل آپ دیکھنا چاہیں تو انسپکٹر ملک صفدر حیات صاحب، احمد یار خان صاحب اور دیگر انسپکٹر حضرات کی کتابوں میں پڑھ سکتے ہیں۔ اسی میں انہوں نے ایسے کیس اسٹڈیز بتائے ہیں۔ اب تو ان کی تحریروں کو آڈیو شکل میں لوگوں نے اپ لوڈ کر دی ہیں جس میں پاکستان اور انڈیا میں ان پیروں کی تفصیلات ہیں۔
https://www.youtube.com/@sadiavoice/videos
تعویز کا فحاشی سے تعلق یہ ہے کہ لوگ جب جادو ٹونا کے ذریعے لڑکیوں اور لڑکوں کو اپنا ساتھی بنانا چاہتے ہیں تو لوگ یہ حرکت کرتے ہیں۔ پھر اس کے ذریعے وہ انہیں فحاشی حرکتیں کرنے لگتے ہیں۔
اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔
www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com