کرائسس میں پھنس جانا اور عشق کے جادو میں خودکشی کرنا کیسا ہے؟

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ انسان دنیا کی کشمکش سے نکلتا ہی نہیں اور کرائسس کی وجہ سے اور پھنس جاتا جاتا ہے، جانے انجانے میں گناہ بھی ہوجاتا ہے، اس کے بعد بھی توبہ کرکے اللہ کو تلاش کرنا چاہتا ہے۔ جیسے ہم کسی کو شدت سے تلاش کرتےہیں تو وہ مل ہی جاتا ہے۔ میں بھی کچھ ایسا ہی چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کو ڈھونڈ لوں اور وہ مجھ سے راضی ہوجائے اور میری غلطیاں معاف فرمادے۔ میری اس حولے سے رہنمائی فرمائیں؟

جواب: بھائی یہ زندگی محض ایگزام سینٹر ہے جس میں ہم امتحان دے رہے ہیں۔ جس طرح امتحان میں کوئی مشکل سوال بھی آ جاتا ہے اور کبھی آسان۔ ایسا ہی زندگی میں ہوتا ہے۔ یہ کرائسس  مشکل سوال ہوتا ہے ہمارا  جواب یہ ہونا چاہیے کہ ہم پھر بھی ایمان پر قائم رہیں اور اخلاقیات پر۔ اگر کوئی گناہ بھی جائے تو اللہ تعالی نے بتایا ہے کہ جب بھی خیال آئے تو توبہ کر لیں۔ بس اتنی بات ہے اس امتحان میں۔ 

اللہ تعالی کی تلاش کس طرح کرنی ہے، اس بارے میں اللہ  اور اس کے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام نے بتا دیا ہے کہ آپ اللہ تعالی کی کتاب کو پڑھیں اور اس پر عمل کریں تو اس پر گارنٹی ہے کہ آپ  کی توبہ بھی قبول ہو جاتی ہے اور آپ کامیاب ہو کر اللہ تعالی سے ملاقات بھی کر لیں گے۔ بس کچھ ٹائم کے لیے ہم امتحانی سینٹر میں ہیں، جیسے ہی ہم نکلیں گے تو اللہ تعالی سے ملاقات ہو جائے گی۔

اللہ تعالی نے اس امتحانی سینٹر یعنی اس زندگی میں یہ بتا دیا ہے کہ یہاں سے بھاگنا یعنی خودکشی گناہ ہے،  ایسا نہیں کرنا بلکہ پہلےامتحان مکمل کر لیں تو پھر اللہ تعالی سے ملاقات بھی ہو جائے گی۔ اس کا ثبوت آپ خود قرآن مجید میں شروع سے آخر تک پڑھ لیجیے  اور اس کے مطابق عمل کرتے جائیں۔ قرآن کا سادہ، ماڈرن اردو یا انگلش میں ترجمہ موجود ہے۔ 

https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1NEDycXkyPa2NuJT1Ou52OYu2GXlY5pxI

سوال: میں کسی لڑکی سے پیار کرتا تھا، ہم سات سال سے ساتھ تھے، ہم شادی کرنے والے تھے۔ پھر وہ مجھے یہ کہہ کر چھوڑ گئی کہ وہ کسی اور سے شادی کرنا چاہتی ہے، اس ڈیپریشن کی وجہ سے کبھی کبھی خود کشی کو بھی جی چاہتا ہے۔ اب وہ واپس آئی اور کہنے لگی کہ سب جھوٹ تھا اس لئے اب ہم شادی کرلیتے ہیں۔  میں نے اس سے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے، آپ قسم اٹھالو پھر میں یقین کرنے کو تیار ہوں۔ وہ کہتی ہے کہ نہیں، اب کیامیں  رشتے کو بچانے کے لئے اور شادی کرنے کے لئے قسم کھاؤں؟ اس کے لئے وہ لفظوں کی ہیرا پھیری کرتی ہے۔ مجھے اس صورت حال میں کیا کرنا چاہئے؟

جواب: آپ نے دلچسپ سوالات بھیجے ہیں۔ اگر آپ اجازت دیں تو ان سوالات اور جوابات کو میگزین میں پبلش کر لوں کیونکہ بہت سے لڑکوں کا یہی مسئلہ آ رہا ہے، اس سے سب کو کچھ فائدہ مل جائے۔  عام طور پر کسی بھائی نے سوال بھیجا ہے تو ان کا نام میں میگزین میں شائع نہیں کرتا ۔ ہاں اگر وہ اجازت دیں تو تب ان کا نام لکھ  دیتا ہوں۔ جواب نیچے حاضر ہے:

یہ مسئلہ صرف لڑکے لڑکی ہی کا نہیں ہوتا ، بلکہ کسی بھی انسان میں اس کے بھائی، بہن ،والدین، اولادیہاں تک کہ  سب کے ہاں یہ مسئلہ ہوتا ہے۔ ایک لڑکے کو لڑکی سے محبت ہو گئی۔ اگلی کو بھی محبت ہو گئی لیکن پھر کچھ عرصے بعداس کا موڈ ہی تبدیل ہو گیا اور پھر وہ لڑکی یا لڑکا کسی اور سے محبت کرنے لگے۔ اس کے نتیجے میں دوسرے کو ڈیپریشن آ جاتا ہے۔ 

اس کا حل صرف یہی ہے کہ  انسان پہلے ہی اپنے ذہن کو خود کنٹرول کر لیا کرے۔ دین میں ہمیں اللہ تعالی نے یہی اصول بتا دیا ہے کہ  فطرت کے اندر ہی انسان کو یہ سکھا دیا ہے کہ وہ اپنے ذہن کو پہلے ہی کنٹرول کر کے رکھے۔ یہ دیکھیے کہ قرآن مجید میں ہے:

وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا۔ فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا.قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا. وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا۔

ترجمہ: انسانی شخصیت کو جس طرح اُسے سنوار دیا، پھر اس کی برائی اور نیکی اُسے سجھا دی (کہ آخرت میں ان تمام برائیوں اور نیکیوں کا رزلٹ لازماً ملنا ہی ہے۔) (اِس لیے) فلاح پا گیا وہ شخص جس نے نفس کا تزکیہ کر لیا اور نامراد ہوا وہ شخص جس نے اُسے آلودہ کر ڈالا۔ (الشمس 7-10)

اب  آپ دیکھیے کہ زیادہ بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ جب ڈپریشن جیسی بیماری آئے، تو اس سے پہلے ہی اس کی تیاری کر لینی چاہیے۔ 

جب بھی ایک شخص کو محبت ہوئی، تو اسے چاہیے کہ وہ  سمجھ لے کہ اس لڑکی کا ذہن ہم سے کہیں مختلف ہے۔ وہ جب چاہیں، تبدیلی کر سکتی ہے۔ 

جب ہم اس حقیقت کو سمجھ کر قبول کر لیں گے تو چاہے تو محبت ساری عمر تک رہے، تب بھی ٹھیک ہے۔ اگر محبت تبدیل ہو گئی تو اس شخص کو ڈپریشن نہیں آئے گا۔ 

اگر ڈپریشن  کی پہلےسے تیاری نہ کی جائے اور اس خاتون کی محبت کسی اور کے ساتھ تبدیل ہو گئی، تو اس لڑکے کو ڈپریشن آجائے گا۔ اس کے لیے جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ پھر وہ اسے خودکشی کی خواہش بھی پیدا ہو سکتی ہے۔ ایسی صورتحال میں اس لڑکے کو چاہیے کہ اب اس کے دو حل ہیں۔

ایک یہ کسی نیورو فزیشن ڈاکٹر سے مل لیں۔ وہ صورتحال دیکھ کر ایسی میڈیسن دیں گے کہ ڈپریشن ختم ہو جائے گا اور آپ کا  ذہن بہتر ہوجائے۔ گا ان شاء اللہ۔ 

دوسرا حل یہ بھی ہے کہ سیلف ہپنا ٹزم بھی کر لینا چاہیے۔ اس  کے لیے کسی بھی ہپناٹزم ڈاکٹر تک جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ اس لڑکے کو چاہیے کہ وہ خود اپنے آپ کو ہپناٹزم کریں۔ اس سے یہ فائدہ ہو گا کہ ڈپریشن ختم ہو جائے گا۔ ڈپریشن ہونے سے پہلے ہی اگر انسان خود اپنے آپ کو ہپناٹزم کر کے اپنے ذہن کو مشورہ دیتا رہے کہ اس کی محبت میں کوئی مسئلہ آ بھی جائے تو ہمارا ذہن کھلا رہے اور آزادی کے ساتھ رہے۔

اس کا طریقہ کار آپ خود ایک سیلف ہپناٹزم کے ماہر کا لیکچر سن لیجیے جس میں انہوں نے طریقہ کار بتایا ہے۔  انہی پروفیسر ارشد جاوید صاحب سے یہ طریقہ میں نے 1997 میں سیکھا تھا اور یہ فائدہ مند استعمال ہوا ہے۔ 

والسلام

محمد مبشر نذیر

 اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔

www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

 اسلامک اسٹڈیز کی کتابیں اور لیکچرز

Islamic Studies – English

Quranic Studies – English Books

علوم القرآن ۔ کتابیں

علوم القرآن اردو لیکچرز

Quranic Studies – English Lectures

Quranic Arabic Language 

Quranic Arabic Language Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice English

Methodology of Hadith Research English

علوم الحدیث سے متعلق کتابیں

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

علوم الحدیث اردو لیکچرز

علوم الفقہ پروگرام

Islamic Jurisprudence علم الفقہ

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ لیکچرز

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

تعمیر شخصیت کتابیں، آرٹیکلز اور لیکچرز

تعمیر شخصیت کا طریقہ کار

Personality Development

Books https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1ntT5apJmrVq89xvZa7Euy0P8H7yGUHKN

علوم الحدیث: ایک تعارف

مذاہب عالم  پروگرام

Impartial Research امت مسلمہ کے گروہوں کے نقطہ ہائے نظر کا غیر جانب درانہ تقابلی مطالعہ

تقابلی مطالعہ پروگرام کی تفصیلی مضامین کی فہرست

کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”

کرائسس میں پھنس جانا اور عشق کے جادو میں خودکشی کرنا کیسا ہے؟
Scroll to top