Day: December 5, 2022

اپنی کمیوں کو جانیے

وہ بڑھاپے کی منزل میں تھا۔ مگراس نے شادی نہیں کی تھی، اس لیے کہ اس کوایک آئیڈیل رفیقہ حیات کی تلاش تھی۔ لوگوں نے پوچھا: کیا آپ کو زندگی بھر کوئی ایسی خاتون نہیں ملی جوآئیڈیل رفیقہ حیات بن سکتی ہو۔ اس نے جواب دیا: ایک خاتون ایسی ملی تھی مگرمشکل یہ تھی کہ […]

میں کیا کروں؟

اپنی قوم کے مایوس کن حالات دیکھ کر میرا حوصلہ پست ہوجاتا ہے۔ سیاسی انتشار، بدامنی، مہنگائی، بے روزگاری، ہر دوسرے گھر میں بیٹھی بن بیاہی بہن بیٹیاں، ہر دوسرے ہفتے ہونے والے خود کش حملے، یہ سب میرا حوصلہ پست کردیتے ہیں۔ اب تو جینے کا دل نہیں چاہتا، مجھے بتائیں میں کیا کروں؟ […]

زہریلا نشہ

کہتے ہیں کہ اخبار کے مطالعہ کی عادت ایک نشے کی طرح ہوتی ہے۔ جسے یہ لت ایک دفعہ لگ جائے وہ مرتے دم تک اس سے پیچھا نہیں چھڑا پاتا۔ بعض لوگ تو اس عادت کے ایسے اسیر ہوجاتے ہیں کہ بستر چھوڑنے سے قبل، حوائج ضروریہ سے فارغ ہوئے بغیر، ناشتہ کرنے سے […]

صحیح سبق

حضرت شفیق بلخی اور حضرت ابراہیم ادہم دونوں ہم زمانہ تھے۔ کہا جاتا ہے کہ ایک بار شفیق بلخی اپنے دوست ابراہیم ادہم کے پاس آئے اور کہا کہ میں ایک تجارتی سفر پر جا رہا ہوں۔ سوچا کہ جانے سے پہلے آپ سے ملاقات کر لوں۔ کیوں کہ اندازہ ہے کہ سفر میں کئی […]

اعتراف

ایک نوجوان کھلاڑی کو فٹ بال ٹیم میں شامل ہو کر میچ کھیلنا پڑا۔ اتفاق سے اس کی ٹیم ہارگئی۔ ہارنے کے بعد نوجوان نے اپنے باپ کو خط لکھا۔ ہمارے مخالفوں کو ہماری دفاعی لائن میں ایک زبردست شگاف مل گیا تھا۔ اوروہ شگاف میں ہی تھا۔ امام شافعی کی کتاب الرسالہ کا آسان […]

لکھ کر سوچنے والے

پچھلے دنوں ایک بہت دلچسپ واقعہ میرے علم میں آیا۔ ایک صاحب کو ایک کتاب دی گئی۔ ان کا تعلق ایک مذہبی جماعت سے تھا۔ کتاب دینے والے صاحب نے، اِن صاحب کو کتاب دیتے وقت یہ بھی بتا دیا کہ مصنف کی رائے بعض معاملات میں تبدیل ہوئی ہے۔ اس پر انہوں نے فوراً […]

خدا کے چہیتے کرکٹرز

 مارچ 2011 کو موہالی میں کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل  پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا ۔ میچ سے قبل پوری پاکستانی قوم نے خوب دعائیں مانگیں۔ کچھ لوگ اسے کفر و اسلام کا مسئلہ سمجھنے لگے، کچھ یہ دعوٰی کرتے نظر آئے کہ کالی  کے پجاریوں پر ایک تنہا خدا کے ماننے والوں کو فتح یقینی […]

تفویض و رضا

تفویض و رضا کا مطلب ہے توکل کا تمام ممکنہ اسباب اور تدبیر مہیّا کرکے اللہ پر بھروسا کرنا تاکہ وہ کامیابی یا مطلوبہ نتائج برآمد کر دے۔ لیکن کیا ہمیشہ ہی کامیابی ملتی ہے؟ نہیں ، بلکہ توکل کرنے کے باجود کبھی ناکامی ہوتی ہے اور کبھی کامیابی ۔یہاں سے تفویض شروع ہوتی ہے […]

الحمد للہ رب العالمین

میرے ایک شناسا کی دعا کا پہلا جملہ کچھ اس طرح ہوتا ہے۔ یااللہ ! جس طرح مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر نعمت جو مجھے یا کسی کو بھی ملی، اس کا دینے والا صرف تو ہے، اسی طرح مجھے اس بات کا بھی کامل یقین ہے کہ جس کو جو ملا وہ […]

کل کیا ہو گا؟

انڈیا کے ایک اخبار کے مطابق ایک طالبہ نے  خودکشی کرلی ۔ اس کے گھر والوں نے بتایا کہ وہ اپنے فیل ہونے  کے اندیشے سے بہت زیادہ خوف زدہ تھی اور اس وسوسے میں مبتلا رہتی کہ اگر وہ پاس نہ ہوئی تو اس کے ماں باپ اس کی سرزنش کریں گے، دوست مذاق اڑائیں گے اور […]

Scroll to top