دور حاضر میں ہونے والی تبدیلیوں کی بنیاد کیا ہے؟ جدید دور میں انسانی نفسیات، معاشرے، سیاست، معیشت اور ٹیکنالوجی میں ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیاں کیا ہیں؟ آیا یہ تبدیلیاں مثبت ہیں یا منفی اور ہمیں ان تبدیلیوں کے رد عمل میں کیا رویہ اختیار کرنا چاہیے؟ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے جو معاشرتی ارتقاء کی سائنس سے دلچسپی رکھتے ہوں۔ یہ اردو زبان میں اپنی نوعیت کی پہلی کتاب ہے۔
فہرست
دیباچہ
باب اول: معاشرے میں تبدیلی کا عمل
معاشرے کیسے تبدیل ہوا کرتے ہیں؟
سیکھنے کا عمل
سیاسی عوامل
معاشی عوامل
قدرتی عوامل
(Criteria) دور جدید کو پرکھنے کا معیار
Audio Lectures to work in your Car:
https://drive.google.com/drive/u/3/folders/166q332-PgkZV0gZUMycQSGR7axdllVdm
باب دوم: انسانی نفسیات اور طرز فکر میں تبدیلی
عقل کے استعمال میں اضافہ
توہم پرستی میں کمی
قدیم فلسفے کا خاتمہ اور سائنسی طرز فکر
خلاصہ بحث
باب سوم: معاشرتی اور ثقافتی تبدیلی
خاندانی نظام میں تبدیلی
شخصی آزادی کا فروغ
تعدد ازدواج میں کمی
شادی کے طریقوں میں تبدیلی
شادیوں میں تاخیر
غلامی کا خاتمہ
دیہاتی کی بجائے شہری معاشرے
جاگیردارانہ اور قبائلی نظام کی کمزوری
نوجوانوں کے تناسب میں اضافہ
خواتین کا فعال کردار
رہن سہن کے طریقوں میں تبدیلی
تعلیم کا فروغ
میڈیا کا بڑھتا ہوا کردار
خلاصہ بحث
باب چہارم: سیاسی تبدیلی
جمہوریت
آزادی رائے
سیکولر ازم
ریاست کا معاشرے میں مذہبی کردار
(Globalization) عالمگیریت
مذہبی جنگیں
خلاصہ بحث
باب پنجم: معاشی اور تکنیکی تبدیلی
(Information Revolution) معلوماتی انقلاب
سود پر مبنی نظام
بہتر معیار زندگی
امیر اور غریب میں بڑھتا ہوا فرق
(Restructuring) معیشت کی تنظیم نو
توانائی کا زیادہ اور بہتر استعمال
(Genetic Engineering) جینیاتی انجینئرنگ
خلاصہ بحث
باب ششم: دور جدید کی تبدیلیاں اور ہمارا رد عمل
مثبت تبدیلیاں
بعض پہلوؤں سے مثبت اور بعض پہلوؤں سے منفی تبدیلیاں
منفی تبدیلیاں
دیباچہ
ہمارے معاشرے میں بالعموم بہت سے لوگ دور جدید کی برائیاں بیان کرتے نظر آتے ہیں۔ وہ اس کے مقابلے میں پرانے وقتوں کو یاد کرتے ہیں اور انہیں بہتر قرار دیتے ہیں۔ مجھے اس نقطہ نظر سے اختلاف ہے۔ دور جدید جہاں اپنے ساتھ چند برائیاں لے کر آیا ہے وہاں اس میں بہت سی خوبیاں بھی ہیں۔ ہم اس بات پر بھی بحث کریں گے کہ کیا یہ سب کی سب تبدیلیاں منفی ہیں یا ان میں خیر کا کچھ پہلو بھی ہے؟
معاشرتی تبدیلی ایک ہمہ جہت عمل ہے جو دنیا کے تمام معاشروں میں ہر دور میں وقوع پذیر ہوتا رہتا ہے۔ تمام معاشرے ایک دوسرے کے اثرات قبول کرتے ہیں۔ دور قدیم سے لے کر آج کے جدید دور تک یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ مختلف معاشرے ایک دوسرے پر اثر انداز ہوا کرتے ہیں۔ اگر کوئی معاشرہ اپنی محنت یا قدرتی حالات کی بنا پر ایسا مقام حاصل کر لے جس کی بدولت وہ دوسرے معاشروں سے ممتاز حیثیت اختیار کر جائے تو یہ معاشرہ دوسرے معاشروں کو سیاسی، عمرانی، معاشی اور فکری اعتبار سے متاثر کرنے لگتا ہے۔
دور جدید بہت سے تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے۔ مغربی ممالک میں وقوع پذیر ہونے والی بہت سے تبدیلیوں نے دنیا کو متاثر کیا ہے۔ عمرانیات کے ایک طالب علم کی حیثیت سے میں نے اس تحریر میں اس بات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے کہ دور جدید میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں کے مثبت اور منفی پہلو کیا ہیں اور ان تبدیلیوں پر ہمارا رد عمل کیا ہونا چاہیے؟
اس موضوع سے دلچسپی رکھنے والے قارئین سے یہ امید ہے کہ وہ میری اس کوشش کے مضبوط اور کمزور پہلوؤں کی نشاندہی کر کے اسے بہتر بنانے میں میری مدد کریں گے اور اپنے پرخلوص مشوروں سے اس کام کو آگے بڑھانے میں میری مدد کریں گے۔
محمد مبشر نذیر
September 2007
علوم القرآن کے ذریعے تعمیر شخصیت لیکچرز