کچھ لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟

سوال:  جب اللہ تعالیٰ کے وجود کے دلائل اتنے واضح ہیں تو بہت سے لوگ  خدا کا انکار کیوں کرتے ہیں؟ کیا ان کے پاس اس کے کچھ دلائل موجود ہیں۔

جواب:   اللہ تعالیٰ کے وجود سے انکار عقلی دلائل کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا۔ اگر ہم ملحدین کے لٹریچر کا جائزہ لیں تو اس میں دو چیزیں ملیں گی۔ یا تو وہ خدا کے وجود پر پیش کئے گئے دلائل کو  اپنے تئیں رد کرکی کوشش میں مصروف ہوں گے یا پھر ڈارون کے نظریے جیسے بودے دلائل پیش کرتے نظر آئیں گے۔ ڈارون کے نظریے کے رد میں تفصیلی بحث دیکھیے۔

          اصل میں خدا کو مان لینے کے نتیجے میں انسان پر کچھ اخلاقی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ خدا کو مان لینا محض ایک فلسفیانہ اقرار نہیں ہے۔ اس کے نتیجے میں لا محالہ ایک معقول شخص کو اس کے رسولوں اور اس کی جزا و سزا کو ماننا پڑتا ہے۔اگر یہ سب مان لیا جائے تو پھر زندگی کو خدا کے بنائے ہوئے اصولوں کی پابندی میں گزارنا پڑتا ہے جو بے لگام آزادی کے علمبردار کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

          جو لوگ خدا کا انکار کرتے ہیں، وہ ایسا کسی معقول دلیل کی بنیاد پر نہیں بلکہ محض اپنے جذبات کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اس کا تجربہ آپ ملحدین کی تصنیفات کو پڑھ کر یا ان سے اس موضوع پر گفتگو کرکے کر سکتے ہیں۔

محمد مبشر نذیر

Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply as soon as possible if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.

تعمیر شخصیت لیکچرز

کچھ لوگ خدا کے منکر کیوں ہیں؟
Scroll to top