اسلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
سر آپ نے تاریخ کی کتاب میں کہا ہی کہ داؤد علیہ السلام کو اللہ تعالی نے ہوا کے ذریعے سفر کرنے کی ٹیکنالوجی اور نیوی وغیرہ ٹیکنالوجی بھی سکھائی تھی۔ آپ پلیس بتاۓ کہ یہ قرآن پاک میں کہاں پر بتایا گیا ہے؟
مصباح انصاری، انڈیا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بیٹی
حضرت داؤد اور سلیمان علیہما الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے ایسی ٹیکنالوجی دی تھی کہ وہ ہوا کے ذریعے سفر کرتے تھے اور نیوی بھی شاندار بن گئی تھی۔ اب ٹیکنالوجی تھی کیا، تو اس کا ہمیں علم نہیں ہے۔ ہم اندازہ ہی کر سکتے ہیں کہ کوئی ہوائی جہاز بھی ہوتے ہوں گے یا اس نوعیت کی کوئی اور چیز ہو گی۔ تفصیلات آپ سورۃ الانبیاء اور سورۃ صبا میں آپ سکتی ہیں۔ اس کی کچھ مثالیں آپ یہ دیکھ سکتی ہیں۔
فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ۚ وَكُلًّا آتَيْنَا حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَسَخَّرْنَا مَعَ دَاوُودَ الْجِبَالَ يُسَبِّحْنَ وَالطَّيْرَ ۚ وَكُنَّا فَاعِلِينَ. 79
وَعَلَّمْنَاهُ صَنْعَةَ لَبُوسٍ لَكُمْ لِتُحْصِنَكُمْ مِنْ بَأْسِكُمْ ۖ فَهَلْ أَنْتُمْ شَاكِرُونَ. 80
وَلِسُلَيْمَانَ الرِّيحَ عَاصِفَةً تَجْرِي بِأَمْرِهِ إِلَى الْأَرْضِ الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا ۚ وَكُنَّا بِكُلِّ شَيْءٍ عَالِمِينَ. 81
وَمِنَ الشَّيَاطِينِ مَنْ يَغُوصُونَ لَهُ وَيَعْمَلُونَ عَمَلًا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ وَكُنَّا لَهُمْ حَافِظِينَ. 82
چنانچہ ہم نے سلیمان ہیں وہ مقدمہ سجھا دیا اور ہم نے دونوں کو حکم اور علم عطا فرمایا تھا۔ پہاڑوں اور پرندوں کو ہم نے داؤد کا ہم نوا کر دیا تھا، وہ (ان کے ساتھ)اللہ تعالی کی تسبیح کرتے تھے، اور (اُن کے لیے یہ) ہم ہی کرنے والے تھے۔
ہم نے انہیں آپ کے لیے ایک جنگی لباس کی انڈسٹری سکھائی تھی تاکہ وہ آپ کی جنگوں میں سکیورٹی کر رکھے۔ (وہ اِن سب نعمتوں کو پا کر اپنے رب کا شکر ادا کرتے تھے۔) پھر کیا آپ بھی (اِسی طرح) شکر گزار بنتے ہیں؟
سلیمان کے لیے ہم نے تیز ہواؤں کو مسخر کر دیا تھا جو ان کے حکم سے اُس سرزمین کی طرف چلتی تھیں، جس میں ہم نے برکتیں رکھی تھیں اورہم ہر چیز کے جاننے والے تھے۔
شیاطین (جنات) میں سے بھی ہم نے ان کے تابع کیے تھے جو ان کے لیے (سمندروں میں ) غوطے لگاتے تھے اور اُس کے سوا دوسرے کام بھی کرتے تھے، اور ہم ہی انہیں تھامے ہوئے تھے۔ (سورۃ الانبیاء 21)
(1000-930 BC)
اس میں اب بھی آپ دیکھ سکتی ہیں کہ اسرائیل میں زمین کو کھود کر ریسرچ جاری ہے اور اس کا ثبوت بھی آپ کو نظر آ جائے گا جس میں فرنس کے آثار ملے ہیں۔
والسلام
محمد مبشر نذیر
اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔
www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com