سوال: میں نمازیں باقاعدگی سے پڑھتا ہوں لیکن آج سے نو دس سال پہلے میں نماز نہیں پڑھتا تھا۔ کیا مجھ سے ان نمازوں کا بھی حساب ہو گا۔ میں یہی سنا ہے اور کتابوں میں بھی پڑھا ہے کہ ہر نماز کا حساب ہو گا۔ اس لئے پچھلی ساری نمازیں قضا کر کے پڑھ لینی چاہییں۔ مجھے تو یاد بھی نہیں ہے کہ میری کتنی نمازیں قضا ہوئی ہیں اور انہیں کس طرح ادا کرنا ہے۔ عبداللہ، سیالکوٹ، پاکستان
جواب: اس معاملے میں علماء کے مابین اختلاف ہے کہ ساری نمازوں کو پڑھنا ضروری ہے یا توبہ سے پچھلے گناہوں کی طرح نمازیں بھی معاف ہو جاتی ہیں۔ ۔ میں نے اس پر تحقیق نہیں کی ہوئی۔ اس وجہ سے تفصیلی جواب دینے سے قاصر ہوں۔
آپ کے بارے میں مشورہ یہ ہے کہ سنتوں اور نفلوں کی جگہ قضا نماز کی نیت کرتے رہیے۔ بلوغت کے بعد جتنا عرصہ آپ نے نماز نہیں پڑھی، اتنے عرصے کا اندازہ کر لیجیے۔ جب نمازیں ادا ہو جائیں تو پھر سنت و نفل کی نیت کر لیجیے۔
محمد مبشر نذیر
(جنوری 2010)
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com.