قرآن کی جو موجودہ ترتیب ہے یہ توقیفی ہے یا مشورہ سے یہ طے پائی ہے؟

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛

سر علوم قران سے متعلق سوال یہ ہے کہ قران کی جو موجودہ ترتیب ہے یہ توقیفی ہے یا مشورہ سے یہ طے پائی ہے؟

فیاض الدین، پشاور

جواب: وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛

         پہلے تو لفظ توقیفی کا مطلب کیا ہے؟ توفیقی کو مطلب یہ ہے کہ انسان کی عقل کو سمجھتے ہوئے اللہ تعالی نے ترتیب کر دی ہے۔ مشورہ کا مطلب یہ ہے کہ کوئی ایک انسان سمجھ کر اللہ تعالی کو مشورہ دے کہ وہ قرآن کی ترتیب یہ کر لیں۔ 

حقیقت یہ ہے کہ قرآن مجید کی ترتیب توقیفی ہے کیونکہ اللہ تعالی جانتا ہے کہ مستقبل میں جتنے انسان پیدا ہوں گے، ان کی عقل کیا ہو گی اور کس طرح اللہ تعالی کے قرآن کو سمجھ سکیں گے۔ اب ظاہر ہے کہ قرآن مجید جب نازل ہو رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 23 سال تک نزول کے کچھ منٹ یا گھنٹے بعد ہی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سنا دیتے تھے۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بتا دیا ہے کہ یہ قرآن  مجید اس زبان  عربی مبین میں ہے جسے ہر عرب انسان آسانی سے سمجھ لیتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بلکہ غیر مسلم عربوں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس سے  متعلق سوال بہت کم ہی کیے ہیں۔ 

جب قرآن مجید مکمل نازل ہو گیا تو  اللہ تعالی نے اس کی ترتیب کو تبدیل کر دیا تاکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی وفات کے بعد اگلی نسلیں اس کو سمجھ سکیں ۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو سمجھا بھی دیا کہ اب آپ نے تلاوت اس ترتیب سے کرنی ہے۔  پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسی ترتیب سے قرآن مجید کا لکھوا بھی دیا تھا۔ 

عثمان رضی اللہ عنہ نے اسی ترتیب سے کاپیاں بھی بنا کر ہر شہر میں بھیج دیں اور ساتھ تمام لوگوں کو کہا کہ اگر انہوں نے خود لکھا ہے، تو اسے آپ ختم کر دیں تاکہ غلطی نہ رہے۔ چنانچہ  ہر شہر میں حکومت نے لوگوں سے خود لکھا ہوا قرآن لے لیا اور بڑی عزت کے ساتھ اسے ختم کر دیا۔ پھر تمام قرآن کے علماء جو حفاظ تھے،انہیں سمجھا دیا کہ وہ قرآن مجید کو اسی طرح سب لوگوں کو پڑھاتے جائیں۔ اگر یہ  کام محض مشورہ ہی سے ہوا ہوتا تو پھر ہر انسان میں اختلاف پیدا ہو جاتا۔ 

اس سے یہ کنفرم ہو گیا کہ   قرآن مجید کی ترتیب انسانوں کے مشورے سے نہیں ہے بلکہ اللہ تعالی نے خود اس کی ترتیب کر دی ہے تاکہ اس ٹائم سے لے کر قیامت تک ہر انسان آسانی سے سمجھ سکے۔ اس کا تجربہ آپ خود کر چکے ہیں کہ آپ موجودہ قرآن مجید کو آسانی سے سمجھ لیتے ہیں۔ اگر نزول کے ٹائم آیات جیسے نازل ہوتی تھیں، اس وقت  قرآن اس شکل میں لکھا ہوا آتا تو ہمیں بہت سی آیات سمجھ ہی نہیں آتیں حالانکہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تو سمجھ لیتے مگر ہم نہیں سمجھ سکتے تھے۔ اس لیے اللہ تعالی نے اہتمام کر دیا کہ   ہر ٹائم کا انسان قرآن مجید کو سمجھ سکے۔ 

Ask you questions through email at mubashirnazir100@gmail.com.

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse

Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse

Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse

Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us

Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33

Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114

Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War

Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory

Quranic Studies

Comments on “Quranic Studies Program”

Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33

علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice

Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

اصول الحدیث لیکچرز

علوم الحدیث: ایک تعارف

قرآن کی جو موجودہ ترتیب ہے یہ توقیفی ہے یا مشورہ سے یہ طے پائی ہے؟
Scroll to top