غیر اللہ کی نذر ونیاز کی شرعی حیثیت کیا جائز ہے یا نہیں؟

سوال:   السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛ مجھے غیر اللہ کی نذر ونیاز کی شرعی حیثیت معلوم کرنے کے لئے کوئی  مدلل تحریر چاہیے؟

ڈاکٹر رفعت نواب، فیصل آباد

جواب:   وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ؛ غیر اللہ کی نذر و نیاز کی حقیقت تو یہی ہے کہ  یہ اللہ تعالی کو چھوڑ کر کسی اور شخصیت کی پوجا کرنے کے مترادف ہے۔  نذر و نیاز کا عام طریقہ تو  یہی اختیار کیا جاتا ہے کہ لوگ کھانا بنا کر  دوسرےلوگوں کو کھلا دیتے ہیں۔ دیکھا جائے تو کسی کو کھانا کھلانا تو بالکل درست کام ہے۔ اصل فرق نیت پر پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ  لوگ کسی اور شخصیت کے نام  پر نذر و نیاز کیوں کر رہے ہیں؟

اگر انسان صرف یہ نیت رکھتا ہے کہ کسی غریب آدمی کو کھانا کھلانے کی  نیکی  کا جو ثواب ہو گا،میں وہ ثواب فلاں بزرگ کو پہنچا دوں گا تاکہ وہ اللہ تعالی سے میرے لئے دعا کریں تو پھر یہ شرک تو نہیں ہو گا۔ کیونکہ  اس میں وہ  بزرگ کو صرف ثواب پہنچا رہے ہیں، جبکہ  اس کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور نہ ہی اس طرح ثواب پہنچتا ہے۔  ہاں اگر وہ بزرگ زندہ ہوں تو خود ان کو چاہیے کہ وہ سب لوگوں کے لیے دعا کر دیں۔ دعا کوئی  خرید و فروخت کا بزنس تو نہیں ہے  کہ پہلے اس کی قیمت ادا کی جائے اور پھر بزرگ کسی کے لئے دعا کریں، بلکہ ہمیں خود ہی تمام مخلص بھائیوں بہنوں کے لیے دعا کرنی چاہیے۔

  کئی لوگوں میں ایسا عقیدہ ہندو مت سے آیا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خود اللہ تعالی سے دعا نہیں کر سکتے، بلکہ کسی نیک بزرگ سے دعا کروانےکی ضرورت ہے۔ اس لیے وہ نذر کر کے اس وفات شدہ بزرگ  سے امید قائم  کر رہے ہوتے ہیں کہ  یہ بزرگ ہمارے لئے دعا کرے گا بلکہ یہی نہیں ان کے پاس یہ  طاقت بھی ہے کہ وہ ہمارا مسئلہ حل کریں۔ چنانچہ یہ  عقیدہ  غلط ہی قرار پائے گااس طرح سے  مشرکانہ عمل بھی بن جاتا ہے۔ جو لوگ قرآن و حدیث کی روشنی میں دین کو سمجھ چکے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ ایسی نذرو نیاز کو کھانے سے پرہیز کریں  کیوں کہ بدعت اورشرک کی آمیزش کی وجہ سے اس کا کھانا حرام قرار پاتا ہےاور  کوشش کریں کہ اپنے ان بھائیوں کو مسلسل سمجھاتے بھی رہیں۔

Ask your questions through email at mubashirnazir100@gmail.com.

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse

Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse

Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse

Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us

Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33

Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114

Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War

Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory

Quranic Studies

Comments on “Quranic Studies Program”

Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33

علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49

علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66

علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice

Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

اصول الحدیث لیکچرز

علوم الحدیث: ایک تعارف

غیر اللہ کی نذر ونیاز کی شرعی حیثیت کیا جائز ہے یا نہیں؟
Scroll to top