کیا کسی مسلمان کوتعویذ وغیرہ پہننا جائز ہے اور ٹائم منجمنٹ کیا کروں؟

سوال: کیا کسی مسلمان کوتعویذ وغیرہ پہننا جائز ہے ؟

جواب: دلچسپ سوال ہے جو کافی عرصے بعد آپ نے بھیجا ہے۔ تعویذ وغیرہ  کئی جادو ٹونا کرنے والے بنا دیتے ہیں جس میں وہ کسی جن سے مانگ رہے ہوتے ہیں۔ اب یہ معلوم نہیں کہ اس تعویذ میں انہوں نے لکھا کیا ہے، لیکن عام طور پر ایسے عامل حضرات شرکیہ عمل کر رہے ہوتے ہیں جس میں کسی جن سے دعائیں کر رہے ہوتے ہیں۔ اس  لیے ایسے تعویذ کا معنی نہ بھی ملے، تب بھی ا س بچنا چاہیے کہ اس میں  ہمیں خود معلوم نہیں ہوتا ۔۔ نبی ﷺ نے بھی اس طرح کےعمل کو شرک قرار دیا ہے۔ اس لیے احتیاط ہی اچھا ہے۔

 سوال: بھائی ایک مشورہ کرنا چاہتاہوں۔جیسے جیسے وقت گزرتا جارہا ہے، مصروفیات اور ذمہ داریاں بھی بڑھتی چلی جاتی ہیں، جبکہ دین کا کام کرنے کی جذبہ اور ذمہ داری کاا حساس بھی ہروقت رہتا ہے  بلکہ اپنی کوتاہیوں کا احساس رہتا ہے۔ میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ مجھے گائیڈ فرمائیں کہ  میں ان تمام ذمہ داریوں سے کس طرح عہدہ برا ہوں۔ ماشاء اللہ آپ میرے  استاذ اوررہنما  بھی ہیں اور آئیڈیل بھی ہیں۔

جس طرح آپ  زندگی کی ڈیوٹیوں کو  سرانجام دے رہے ہیں  کہ تحریر وتحقیق کا کام بھی کررہے ہیں اور ویڈیو ریکارڈنگ، ایڈیٹنگ اور ویب مینجمنٹ اور دیگر معاشی ایکٹیویٹیز بھی نبھا رہے ہیں، یقیناً یہ سب اللہ کی کرم فرمائی سے ہی ممکن ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ  اس میں اہم رول ٹائم مینیجمنٹ کا بھی ہے۔اگر آپ مجھے بھی یہ “گُر” سکھادیں کہ آپ یہ سب کچھ کس طرح کرتے ہیں تو میں آپ کو نہایت شکر گزار ہوں گا۔

جواب:ٹائم مینجمنٹ بہت اہم معاملہ ہے اور اسے استعمال کرنا بہت ضروری ہے۔  اب یہ مقصد بہت عمدہ ہے لیکن اس میں محنت کافی کرنی ہو گی۔ اس کے لیے کچھ ٹپ ہی عرض کر سکتا ہوں:

۔۔۔۔۔۔ سب سے پہلے نیت  کریں کہ ہم ٹائم مینجمنٹ کرنا چاہتے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔ اللہ تعالی سے دعا کریں کہ  وہ ہمیں ٹائم مینج کرنے کی صلاحیت دے دے۔ 

۔۔۔۔۔۔ اگر ذہن میں تیزی سے خون چل رہا ہے تو کام آسان ہو جاتا ہے۔ اگر خون کی مووومنٹ کم ہے تو پھر کسی معالج سے رابطہ کریں کہ وہ ایسی  کوئی میڈیسنز دیں جس سے ذہن میں خون صحیح طرح پہنچنا شروع کر دے۔ 

۔۔۔۔۔۔ جب ایسی صلاحیت آ جائے تو پھر بہترین طریقہ یہ ہے کہ پر ایک ہفتے کا پلان ایکسل میں بنا لیجیے جس میں ہر دن اور اس کے ٹائم میں اپنا پلان کر لیں۔ مثلاً جمعہ کی صبح، کلاسز میں ٹائم لگانا ہے۔ دوپہر میں جمعہ کی نماز ادا کرنی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد دو گھنٹے تک  کتاب پڑھنی ہے۔ شام میں ایک گھنٹہ کھیل کھیلنا ہے۔ اس طرح ہفتہ، اتوار، پیر وغیرہ کا اسی طرح پلان بنا لیں۔  اسی پلان کے ساتھ موبائل میں ہر ٹائم پر الرٹ بھی لگا دیں تاکہ اس دن، کس وقت یہ کام کرنا ہے۔ 

۔۔۔۔۔۔ شام میں جب دن ختم ہو تو پھر پورے دن میں پلان پر عمل پر لکھ لیجیے کہ اتنا عمل ہوا ہے۔ جو نہیں ہو سکا تو اس کی وجہ کیا ہے۔ یہ بھی مسئلہ آ سکتا ہے کہ رات میں یہ لکھیں تو بعض اوقات ایسا افسوس آتا ہے کہ پھر نیند صحیح نہیں آتی ہے۔ اس لیے چاہیں تو صبح میں پچھلے دن پر رپورٹ بنا دیں۔ 

۔۔۔۔۔۔ جو کام نہیں ہو سکا، اگلے دن میں ضرور کر لیں۔ 

۔۔۔۔۔۔ ہفتے کے آخر میں تجزیہ کر لیجیے کہ 100 میں سے مثلاً 80% کام ہو گیا ہے۔ اس طرح اگلے ہفتے کا پلان بنا دیں۔   جتنا اسکور حاصل ہوا ہے تو اس میں اپنا بہترین تحفہ بھی دے دیں۔ مثلاً یہ سوچ لیا کہ اگر 80% ٹائم صحیح طرح استعمال ہوا تو اپنے ذہن کو تحفہ یہ دیں کہ جو آپ اچھا کھانا کھلا دیں اور اللہ تعالی کا شکر ادا کریں اور دو رکعت نفل نماز پڑھ لیں۔ اس سے زیادہ  اسکور ہو تو پھر اس میں بڑا تحفہ دیں۔ اگر 50% سے کم ہی اسکور آئے تو اس میں خود کو سزا دیں۔ سزا کی مثال یہ ہے کہ ہم  اپنے جسم کو سزا کے طور پر ایک کلومیٹر جاگنگ یا پیدل چل لیں۔ 

اس کی چند ہفتوں تک عادت کے بعد ٹائم مینجمنٹ کی عادت بن جائے گی۔ پھر لکھنے اور موبائل الرٹ کی ضرورت بھی شاید نہ رہے اور پھر آٹو میٹک ذہن ہی استعمال کرنے لگے۔  ایک عالم  احمد یار خان نعیمی صاحب کی شخصیت میں پڑھا تھا کہ وہ ٹائم کو اتنا مینج کرتے تھے کہ عصر اور مغرب کے دوران  والک کرتے تھے۔ وہ اس گلی میں گزرتے تو وہاں بھینسیں ہوتی تھیں۔ اس کے مالک نے الرٹ کر دینا کہ جلدی کرو، دودھ نکال دو کیونکہ مفتی صاحب گزر گئے ہیں۔ یعنی ان مفتی صاحب کی ٹائم مینجمنٹ کی عادت اتنی اچھی  تھی کہ لوگ ان کے ٹائم کی عادت سے اپنے جانوروں کو استعمال کرنے لگے۔ 

اس طرح ہم بھی کسی ایسے  بھائی، دوست یا استاذ کو آئیڈیل بنا کر عادت کر لیں جو اچھی طرح اپنا ٹائم مینج کرتے ہیں۔ 

سوال: اگر کوئی انسان جنگل میں کہیں تنہا (اکیلا) فرض نماز پڑھنا چاہتا ہے تو کیا اس کے لیے اذان اور اقامت کہنا ضروری ہوگا؟

جواب: آپ کے سوالات بہت دلچسپ ہوتے ہیں لیکن ابھی تک تمام سوالات نماز سے متعلق آ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر ٹاپکس جیسے زکوۃ، معاشرت، معاشیات اور سیاسیات سے متعلق بھی ضرور بھیجیے گا۔ اذان اور اقامت کا تعلق تو  باجماعت نماز سے متعلق ہے جو بنیادی طور پر اعلان ہوتا ہے۔ اگر اکیلے جنگل یا کسی بھی جگہ میں ہوں، تو پھر اذان اور اقامت  لازمی نہیں ہے۔ ہاں اپنے شوق و ذوق کی بنیاد پر کوئی کرنا چاہے تو اس میں کوئی پابندی  بھی نہیں ہے۔ فرض کیجیے کہ کسی ٹریول میں آپ دو یا اس سے زیادہ لوگ ہیں اور اب سفر میں جنگل میں نماز پڑھنے لگے ہیں تو پھر زیادہ عمدہ ہے کہ اذان اور اقامت  ضرور کر لیں۔

ابھی میں نے انڈین خبر پڑھی ہے کہ بہار میں ایک ڈیم خشک ہوا تو اس میں قدیم مسجد نکل آئی۔ اب بہاری بھائی وہاں جا کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ یہ بہت عمدہ عمل ان بھائیوں نے کیا ہے۔ 

والسلام

محمد مبشر نذیر 

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

Send questions at mubashirnazir100@gmail.com.

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”

کیا کسی مسلمان کوتعویذ وغیرہ پہننا جائز ہے اور ٹائم منجمنٹ کیا کروں؟
Scroll to top