تراویح کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نہ پڑھنے میں گناہ ہے اور مدارس میں حلالہ جائز ہے؟

سوال: تراویح کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نا پڑھنے میں گناہ ہے؟

جواب: تراویح حقیقت میں تہجد ہی کی نماز ہے جو نفل ہے۔ ادا کر سکتے ہیں تو ضرور کریں اور نہیں کر سکتے تو گناہ نہیں ہے۔ تہجد کی صرف وتر میں ذرا تاکید ہے۔ اس لیے آپ تین رکعت سے لے کر جتنی زیادہ رکعتیں کرنا چاہیں، یہ آپ کی اپنی مرضی ہے۔  اس تراویح کو عام طور پر لوگ عشاء کے ساتھ پڑھ لیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے  اجازت دے دی تھی کہ آپ اگر رات میں نہیں اٹھ سکتے تو تہجد کو عشاء کے ساتھ ہی پڑھ لیا کریں۔ 

سوال: ہمارے ہاں تراویح میں امام ایسے قرآن پڑھتے ہیں کہ پیچھے کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا ہوتا کہ کیا پڑھ رہے ہیں کیا یہ قرآن کی بےادبی نہیں؟

جواب: آپ کا اعتراض بالکل درست ہے۔ اللہ تعالی نے ترتیل  یعنی ٹھہر ٹھہر کے لیے تہجد کا حکم دیا ہے۔ اس میں اتنی سپیڈ نہیں کرنی چاہیے کہ لوگ قرآن مجید کو سمجھ ہی نہ سکیں۔ اس کی بجائے آہستہ آہستہ  کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ اسٹوڈنٹس کو کم از کم اتنی عربی آنی چاہیے کہ وہ قرآن مجید کے خاص الفاظ  جو 500 الفاظ ہی کو یاد کر لیں تاکہ ان سے سمجھ سکے۔ مثلاً لفظ الحمد للہ کا معنی ہے کہ اللہ تعالی کی تعریف ہے۔ 

اکثر حافظ صاحب اتنی سپیڈ سے کرتے ہیں گویا وہ موٹر وے پر سپیڈ میں بسیں چلاتے ہیں۔ اس کی بجائے آہستہ آہستہ  تلاوت کریں اور پہلے ہی ترجمہ سنا دیا کریں تو آسان رہے گا۔ اس میں رمضان میں پورا قرآن نہ بھی مکمل ہو، لیکن اتنا تو کر دیں کہ وہ اکثر لوگوں کو سمجھ آ جائے۔  

سوال: تراویح میں قرآن پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہو جس سے لوگوں میں اس کی تعلیمات پے عمل کرنے کا جزبہ پیدا ہو؟

جواب: بہت سے علماء یہ کرتے ہیں کہ تراویح میں  کچھ منٹ کے لیے نماز  سے کچھ منٹ پہلے ہی اس نماز میں جتنی آیات کی تلاوت کرنی ہے، اس کا ترجمہ سنا دیتے ہیں۔  اس سے پھر نماز میں کچھ نہ کچھ یاد رہتا ہے اور وہ اللہ تعالی کے ارشادات پر غور کرتے ہیں۔ یہ بہت ہی عمدہ طریقہ کار ہے۔ 

سوال: 189-188 آیت میں ہے کہ آحرام کی حالت میں اور حج سے واپسی پے گھروں کے پیچھے سے داخل مت ہوں۔ یہ کس چیز کی بات ہو رہی ہے؟

سوال: یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ مکہ مکرمہ  اور دیگر قبائل میں ان کے مریدوں میں رہنے والے لوگوں نے یہ توہم پرستی کر دی تھی کہ ہم حج سے آ کر ہم گناہ سے پاک ہو گئے ہیں۔ اب ہم دروازے میں داخل نہیں ہو گے بلکہ پیچھے سے چھلانگ لگا کر گھسیں گے تاکہ گھر پاک ہو جائے۔ اللہ تعالی نے ان کی توہم پرستی کو منع کر دیا ہے کہ سیدھی طرح اندر داخل ہوں۔  یہ احمقانہ حرکتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ 

سوال: حلالہ کیا چیز ہے؟ جس پے سخت وعید بیان ہوئی ہے؟

اس کی تفصیل آپ انہی آیات میں میرے لیکچرز میں پڑھ سکتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حلالہ کو بڑا گناہ بلکہ اسے لعنت فرمایا ہے۔ اس میں حدیث دیکھ لیجیے۔ 

عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت فرمائی: (جسم پر) ٹیٹو بنانے والیوں اور بنوانے والیوں پر، [دھوکہ دینے کے لیے] نقلی بال لگانے والیوں اور لگوانے والیون پر، سود کھانے والے اور کھلانے والے پر، حلالہ کرنے والے اور کروانے والے پر۔ (نسائی، کتاب الطلاق، حدیث 3416)

عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تمہیں کرائے کے سانڈ کے بارے میں نہ بتاؤں؟ صحابہ نے عرض کیا: جی ضرور، یا رسول اللہ۔ فرمایا: وہ حلالہ کروانے والا ہے۔ اللہ نے حلالہ کرنے والے اور اس شخص پر لعنت فرمائی ہے، جس کے لیے حلالہ کیا جائے۔ (ابن ماجہ، کتاب النکاح، حدیث 1936)

اس کا معنی یہ ہے کہ ایک شوہر نے غصے میں بیوی کو تین طلاق کہہ دی۔ اب بعد میں غصہ ختم ہوا تو یاد آیا کہ بچے بھی ہیں تو کیا کریں؟  اب قرآن مجید میں یہ حکم ہے کہ وہ  طلاق ایک بار ہی کریں۔  شوہر اب یہ کرتا ہے کہ مولویوں سے پوچھتے ہیں کہ کیا کریں؟ مولوی کہتا ہے کہ حلالہ کر لو یعنی بیوی کسی دوسرے آدمی سے شادی کرے۔ اسے اتنی رقم دے دو کہ وہ کچھ گھنٹے میں طلاق کر دے تاکہ پہلے شوہر میں  بیوی سے دوسری شادی جائز ہو جائے۔ اب وہ شوہر جو بکواس کر چکا تھا، وہ کہاں سے دوسرا شوہر پیدا کرے؟

اس کے لیے مولوی خود اپنے آپ کو حاضر کر دیتے ہیں اور پہلا شوہر، اس خاتون سے مولوی سے نکاح کروا لیتا ہے۔ پھر ایک دو گھنٹے میں مولوی اس بیوی سے سیکس کر لیتے ہیں اور پہلے شوہر سے  ہزاروں روپے کی رقم بھی لے لیتے ہیں۔ اسے آپ دین کا فراڈ ہی کہہ سکتے ہیں اور آپ دیکھ لیں کہ کتنا بڑا گناہ موجود ہے۔ اس میں آپ تفصیلات میری کتاب میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔  ایک حدیث میں اسے کرائے کا سانڈ کہا گیا ہے۔ 

والسلام

محمد مبشر نذیر

 اسلامی کتب کے مطالعے اور دینی کورسز کے لئے وزٹ کیجئے اور جو سوالات ہوں تو بلاتکلف ای میل کر دیجیے گا۔

www.mubashirnazir.org and mubashirnazir100@gmail.com

تعلیمی و تربیتی کورسز کے ویب لنکس

 اسلامک اسٹڈیز کی کتابیں اور لیکچرز

Islamic Studies – English

Quranic Studies – English Books

علوم القرآن ۔ کتابیں

علوم القرآن اردو لیکچرز

Quranic Studies – English Lectures

Quranic Arabic Language 

Quranic Arabic Language Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice English

Methodology of Hadith Research English

علوم الحدیث سے متعلق کتابیں

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات

علوم الحدیث اردو لیکچرز

علوم الفقہ پروگرام

Islamic Jurisprudence علم الفقہ

مسلم تاریخ ۔ سیاسی، تہذیبی، علمی، فکری اور دعوتی تاریخ

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ لیکچرز

اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات

تعمیر شخصیت کتابیں، آرٹیکلز اور لیکچرز

تعمیر شخصیت کا طریقہ کار

Personality Development

Books https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1ntT5apJmrVq89xvZa7Euy0P8H7yGUHKN

علوم الحدیث: ایک تعارف

مذاہب عالم  پروگرام

Impartial Research امت مسلمہ کے گروہوں کے نقطہ ہائے نظر کا غیر جانب درانہ تقابلی مطالعہ

تقابلی مطالعہ پروگرام کی تفصیلی مضامین کی فہرست

کتاب الرسالہ از امام محمد بن ادریس شافعی

Quranic Studies – English Lectures

Islamic Studies – Al-Fatihah 1st Verse & Al-Baqarah 2nd Verse
Islamic Studies – Al-Imran – 3rd Verse
Islamic Studies – Al-Nisaa – 4rd Verse
Islamic Studies – Al-Maidah – 5th Verse Quran – Covenant – Agreement between Allah & Us
Islamic Studies – The Solution of Crisis in Madinah during Prophet Muhammad صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم – Quran Verses 24 & 33
Islamic Studies – The Forecast of Victory of Prophet Muhammad – Quran 47-114
Islamic Studies – Al-Anfaal – 8 Quranic Verse – Policies of War
Islamic Studies – Al-Taubah – 9 Quran Verse – The Result of Victory
Quranic Studies
Comments on “Quranic Studies Program”
Quranic Arabic Program – Lectures

علوم القرآن اردو لیکچرز

علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ الفاتحہ اور سورۃ البقرۃ 1-2
علوم اسلام کا مطالعہ ۔ سورۃ آل عمران ۔۔۔ قدیم امت مسلمہ اہل کتاب عیسائی امت  کی اصلاح اور نئی امت مسلمہ کا تزکیہ نفس 3
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ النساء ۔۔۔تعمیر شخصیت کے لیے شریعت سے متعلق احکامات اور سوالات کا جواب 4 
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ سورۃ المائدہ ۔۔۔ امت مسلمہ کا اللہ تعالی سے  آخری معاہدہ  5
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت اور عہد رسالت میں جزا و سزا کا پریکٹیکل تجربہ   6-9
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب   10-24
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت، تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین کی سازش، تشدد اور پراپیگنڈا کا جواب 25-33
علوم القرآن کا مطالعہ ۔  مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت ، تعمیر شخصیت  اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی پیش گوئی   34-49
علوم القرآن کا مطالعہ ۔   مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب 50-66
علوم القرآن کا مطالعہ ۔ مکی اور مدنی سورتوں میں توحید، آخرت  اور  تعمیر شخصیت جبکہ منکرین اور منافقین   کی سازش اور پراپیگنڈا کا جواب  + رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی فتح کی بشارت 67-114

Hadith Research English Lectures

Hadith – Prophet’s Knowledge & Practice
Methodology of Hadith Research

علوم الحدیث اردو لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی سے متعلق عملی احکامات
اصول الحدیث لیکچرز
علوم الحدیث: ایک تعارف

Personality Development

تعمیر شخصیت لیکچرز

تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  مثبت  شخصیت  کی  وابستگی
تعمیر  شخصیت  کا  طریقہ  کار  ۔۔۔  منفی  شخصیت  سے  نجات
اللہ  تعالی  اور  اس  کے  رسول  کے  ساتھ  تعلق اور انسانوں  کے  ساتھ  رویہ
Leadership, Decision Making & Management Skills لیڈرشپ، فیصلے کرنا اور مینجمنٹ کی صلاحیتیں
اپنی شخصیت اور کردار کی تعمیر کیسے کی جائے؟
قرآن اور بائبل کے دیس میں
 ۔۔۔۔۔۔ قرآن اور بائبل کے دیس میں انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کی مخصوص علاقے سعودی عرب، اردن، فلسطین اور مصر
سفرنامہ ترکی
اسلام اور دور حاضر کی تبدیلیاں
Strategic Planning in Religious Research حکمت عملی سے متعلق دینی احکامات
Social Sciences سماجی علوم
مذہبی برین واشنگ اور ذہنی، فکری اور نفسیاتی غلامی
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ

دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب لیکچرز

قرآن مجید اور سنت نبوی میں عبادت سے متعلق عملی احکامات
Economics & Finance دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ اکنامکس اور فائنانس
Finance & Social Sciences دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ معاشرت اور سوشل سائنسز 
 (Political Science) دور جدید میں فقہ سے متعلق سوالات کا جواب  ۔۔۔ سیاست 
(Schools of Thought) علم الفقہ کی تاریخ اور فقہی مکاتب فکر

امت مسلمہ کی علمی، فکری، دعوتی اور سیاسی تاریخ

BC 250,000 to 610CE نبوت محمدی سے پہلے کا دور ۔۔۔ حضرت آدم سے لے کر محمد رسول اللہ کی نبوت تک
571CE-632CE عہد رسالت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مذہبی، علمی، دعوتی، سیاسی  اور تہذیبی تاریخ
عہد صحابہ اور جدید ذہن کے شبہات
عہد صحابہ اور تابعین کی سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 632-750
 امت مسلمہ کی تہذیبی عروج کا دور : سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ750-1258
 تہذیبی جمود اور زوال کا دور اور پھر  ریکوری: سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1258-1924
 امت مسلمہ  کی  ریکوری  کا دور  ۔۔۔  سیاسی، مذہبی، علمی، دعوتی اور تہذیبی تاریخ 1924سے آج تک
اسلام میں جسمانی اور ذہنی غلامی کے انسداد کی تاریخ
مسلم دنیا اور ذہنی، نفسیاتی اور فکری غلامی
نفسیاتی، فکری اور ذہنی غلامی کا سدباب کیسے کیا جا سکتا ہے؟
Comments on “The History of Abolition of Physical & Intellectual Slavery in Islam”
تراویح کے بارے میں کیا حکم ہے؟ نہ پڑھنے میں گناہ ہے اور مدارس میں حلالہ جائز ہے؟
Scroll to top