(Evidence) آیات 1-6: اصل زندگی یعنی قیامت سے متعلق ثبوت
آیات 7-15, 20-30: قیامت میں کیا ہو گا؟
آیات 16-19: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ٹریننگ
آیات 31-40: قیامت کا انکار کرنے کے نتائج
قرآن مجید کا اصل موضوع یہی ہے کہ موجودہ زندگی ختم نہیں ہوتی ہے بلکہ جب انسان فوت ہو جاتے ہیں تو اس کے بعد ایک لامحدود زندگی شروع ہو جائے گی۔ اس لامحدود زندگی میں ابھی موجودہ زندگی کا رزلٹ ہو گا۔ ہم نیکی کریں گے تو پرافٹ ملے گا اور ہم نے جو برائیاں کی ہیں تو وہ ہمارےنقصانات سامنے آ جائیں۔ ان سب کا فائنل رزلٹ مل کر ہمیں جنت یا جہنم میں پہنچنا ہے۔
آپ ابھی لاجیکل سوچ لیجیےکہ بہت سے غریب لوگ کوئی اچھا کام کر لیتے ہیں لیکن انہیں فائدہ نہیں ملتا ہے۔ اسی طرح بہت سے مجرم ڈکیتی، دہشت گردی اور کرپشن کرتے ہیں لیکن انہیں سزا نہیں ملتی ہے۔ پھر اس زندگی کا مقصد کیا ہے؟ اللہ تعالی نے بتا دیا ہے کہ یہ موجودہ زندگی صرف امتحان کے لیے ہے۔ جیسے ہم مر جاتے ہیں تو وہ سچ مچ نہیں مرتے ہیں بلکہ صرف ہمارے جسم کی ہارڈ کاپی ہی قبر میں دفن ہو جاتی ہے لیکن ان کی اصل شخصیت روح جو کہ سافٹ کاپی کی شکل میں ہے تو وہ زندہ رہتی ہے اور انہیں فائنل رزلٹ ملنا ہے۔ قرآن مجید اور اس سے پہلے تورات، زبور اور انجیل میں یہی موضوع ہے۔ اگر یہ کائنات اللہ تعالی ہی کی ہے تو پھر جزا اور سزا کا سلسلہ ہونا چاہیے۔
Question Answers: mubashirnazir100@gmail.com
Download: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1t4LonZnX6kYGOewLs1KcaNrJZ8niPF0t
سورۃ 75 القیامۃ: ہماری موجودہ زندگی میں پرفارمنس پر امتحان کا فائنل رزلٹ
سورۃ الدھر 76: موجودہ زندگی کا مقصد ۔۔۔۔ ہماری موجودہ زندگی میں پرفارمنس پر امتحان کا فائنل رزلٹ
سورۃ المرسلات 77: آخرت میں جزا و سزا کا قانون ۔۔۔ موجودہ دنیا میں مثالیں ۔۔۔۔۔ ہماری موجودہ زندگی کا مقصد اور ہماری پرفارمنس پر امتحان کا فائنل رزلٹ کیوں؟
سورۃ النباء 78: آخرت کا ثبوت اور شفاعت و سفارش کی حیثیت ۔۔۔۔۔ ہماری پرفارمنس پر امتحان کے فائنل رزلٹ ۔۔۔ کیا شفاعت و سفارش پر اچھا رزلٹ آ سکتا ہے؟
