تعمیر شخصیت مختصر آرٹیکلز

تعمیر شخصیت مختصر آرٹیکلز

کیا موجودہ دور میں مسلمان غلامی کے دوبارہ احیاء کے قائل ہیں؟

الحمد للہ موجودہ دور میں پوری دنیا میں غلامی کا قانونی خاتمہ ہو چکا ہے۔ پوری دنیا کی حکومتوں نے جنیوا معاہدے کے تحت اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ ایک دوسرے کے جنگی قیدیوں کو غلام نہیں بنایا جائے گا۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پوری دنیا کا اس بات پر […]

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں آزادی فکر کی تحریک اہل مغرب کی نسبت بہت کمزور ہے؟

اس موضوع پر ہم نے تفصیل سے  باب 14، باب 18 اور باب 19 میں تفصیلی بحث کی ہے۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں آزادی فکر کے برعکس لوگوں کو نفسیاتی غلام بنانے کے لئے بہت بڑے مذہبی اور سیاسی ادارے بہت بڑے پیمانے پر کم و بیش ایک ہزار سال سے کام کر رہے ہیں۔ ان اداروں کے اثرات […]

کیا وجہ ہے کہ موجودہ دور میں غلامی کے خاتمے کی تحریک کا آغاز مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی طرف سے ہوا؟

اس سوال کا تفصیلی جواب ہم نے باب 16 اور 17 میں تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہاں ہم اس کا خلاصہ بیان کر دیتے ہیں۔ مسلمانوں کی بجائے اہل مغرب کی جانب سے غلامی کے خاتمے کی جو مہم شروع ہوئی، اس کی وجہ دونوں کے معاشرتی حالات میں فرق تھا۔ https://mubashirnazir.org/2022/11/28/%d9%85%d8%b3%d9%84%d9%85-%d8%af%d9%86%db%8c%d8%a7-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d8%b0%db%81%d9%86%db%8c%d8%8c-%d9%86%d9%81%d8%b3%db%8c%d8%a7%d8%aa%db%8c-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%d9%81%da%a9%d8%b1%db%8c-%d8%ba%d9%84/           اہل مغرب کے ہاں غلاموں کی […]

اس کی کیا وجہ ہے کہ بعض مستشرقین نے اسلام کو غلامی کا حامی قرار دیا ہے؟

اسلام اور غلامی کے موضوع پر مسلم علماء نے تو کم ہی کچھ لکھا ہے۔ اس کے برعکس اہل مغرب کے ان اہل علم، جنہوں نے اسلام کے مطالعے کو اپنی زندگیوں کا مقصد بنا لیا ہے، نے اس حوالے سے بہت سی کتب اور آرٹیکل تحریر کئے ہیں۔ یہ علماء مستشرقین اورینٹلسٹ کے ایک بڑے طبقے […]

کیا وجہ ہے کہ مسلمانوں کے ہاں نفسیاتی غلامی بڑے پیمانے پر موجود رہی ہے؟

ہمارے نزدیک مسلمانوں میں نفسیاتی غلامی کے وسیع پیمانے پر پھیلنے کی وجوہات تین ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔ بنو عباس کے عہد میں بادشاہ کو مقدس بنا دے کر اسے تنقید سے ماوراء قرار دے دیا گیا۔ اس عقیدے کو پوری قوت کے ساتھ مسلمانوں میں پھیلا دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔ اندھی تقلید کو مسلم علماء کے مابین […]

مسلم مصلحین نے امراء کے حرم اور خواجہ سرا پولیس کے اداروں کے خلاف مزاحمت کیوں نہیں کی؟

اس کا جواب ہم تفصیل سے باب 14 میں بیان کر چکے ہیں۔ اس کا خلاصہ یہ ہے کہ مسلمانوں کے مصلحین، علماء اور صوفیاء خلافت راشدہ کے بعد، حکمرانوں کی کرپشن اور ظلم کےباعث ان سے دوری اختیار کرتے چلے گئے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ حکومت کے ساتھ زیادہ تر وہی لوگ رہ گئے جو […]

کیا وجہ ہے کہ مسلم تاریخ میں لونڈیوں کو کثرت سے سیکس کے لئے استعمال کیا گیا؟

یہ بھی مسلم تاریخ کا ایک بہت بڑا المیہ ہے کہ ان کے ہاں جب دین سے انحراف پیدا ہوا تو ان کے بادشاہ عیاشی کی طرف مائل ہوتے چلے گئے۔ اس عیاشی کا ایک پہلو یہ ہے کہ انہوں نے حرم تعمیر کرنا شروع کر دیے۔ یہ سلسلہ صرف ان بادشاہوں تک ہی محدود […]

کیا وجہ ہے کہ اسلام کی اصلاحات کے باوجود، مسلم تاریخ میں غلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر موجود رہا؟

اس موضوع پر تفصیلی بحث ہم نے باب 14 اور 15 میں کی ہے۔ مختصراً یہاں ہم اس کا خلاصہ پیش کر رہے ہیں۔           یہ ہماری تاریخ کی ایک تلخ حقیقت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے بعد خلافت راشدہ کا ادارہ صرف تیس سال اور اگر سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور کو […]

کیا عہد رسالت میں ام ولد کی خدمات کو منتقل کیا جاتا تھا؟

اسلام سے پہلے لونڈیوں اور ان کے بچوں کا معاشرے میں بہت پست مقام تھا۔ لونڈی کے بچوں کو آزاد خاتون کے بچوں کی نسبت حقیر سمجھا جاتا۔ ام ولد کو بیچنے کا رواج تو عرب میں کم ہی تھا لیکن تھوڑا بہت پایا جاتا تھا۔ اسلام نے اس ضمن میں یہ اصلاح کی کہ […]

کیا عہد رسالت میں چند غلاموں کی آزادی کو منسوخ کیا گیا تھا؟

ایسا غلام جس کے بارے میں اس کا آقا یہ وصیت کر دے کہ اس کے مرنے کے بعد وہ غلام آزاد ہو جائے گا، مدبر کہلاتا ہے۔ یہ بھی غلام کو آزاد کرنے کا ایک طریقہ تھا جو دور جاہلیت سے چلا آ رہا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے اس […]

Scroll to top