بھارت میں کتاب الرسالہ کے اردو ترجمے کی اشاعت
۶ جنوری 2013، بروز سنیچر ، تعلقہ روہا، ضلع رائگڈھ، ۷ جنوری ۲۰۱۳، بروز اتوار، تعلقہ کھیڈ، ضلعہ رتناگیری، ۸ جنوری ۲۰۱۳، بروز پیر، ترلوٹ، ضلعہ سندھودرگ اور 11 جنوری کو کوکن ہاوس مدینہ میں امام شافعی رحمۃاللہ علیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فیس بُک کی گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹی جس میں بیس ہزار سے زائد کوکنی ممبران ہیں نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی مایہ ناز تصنیف کتاب الرسالہ کے اردو ترجمہ کا شاندار اجراء کیا، اس کتاب کا ترجمہ ، تلخیص اور حواشی جناب محمد مبشر نذیر نے سن 2007 میں کی ہے، اس کتاب کو حالیہ ۶ اور ۷ جنوری 2013 کو شروردھن میں منعقدہ فقہی سیمنار میں شامل کرنے کی نیت سے بالکل قلیل مدت میں گیارہ سو کاپیاں 284 صفحات پر مشتمل تیار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وقت پر طبع نہ ہونے کی وجہ سے اس تقریب میں شامل نہ ہوسکی۔
کتاب الرسالہ للاِم ابی عبداللہ محمد بن ادریس الشافعی رحمۃ اللہ علیہ(پیدائش 150 ہجری ، وفات 204 ہجری) نے اسلامی قانون سازی کے رہنما اصولوں پر پہلی کتاب جو دوسری صدی ہجری یعنی ساتویں صدی عیسوی میں لکھی۔ جی ایم کے سی کے چیف اڈمِن جناب عابد امام بدیع الزماں کھاور جو اپنی معاش کی تلاش میں الخبر، سعودی عرب میں رہائش پزیر ہیں، انکو جی ایم کے سی کے ممبران کے تعاون سے اس کتاب کے نشر کا شرف حاصل ہوا۔ اس کتاب میں جناب سراج احمد گیتے پابرا ، مہسلہ، رائگڈھ،جنرل سیکریٹری حلقہ احباب قطر کوکن، مشیر کوکن کاونسل نے انتساب لکھا ہے اور مدینہ منورہ کے ایک بہت ہی بڑے عالم، محدث و محقق دکتور محمد بن عبداللہ الاعظمی معروف بہ الضیاء نے تقریظ لکھی ہے، فجزاھم اللہ خیرا۔
جناب مجیب اللہ عمر دوستے مدنی صاحب ولوتہ ،منڈنگڈھ، رتناگیری کوکن کاونسل کے بانی صدر ، اور گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹی کے ایڈمن کوکن کاونسل کے سندھودرگ کوچنگ سنٹر کا افتتاح کرنے کی غرض سے جب مدینہ منورہ سے 6 جنوری 2013 کو چلے اور رات ۹ بجے کے قریب روہا میں ۵۰ سے زائد روہا کے اہم مخصوص افراد جناب عباس انوارے کی دعوت پر جمع ہوئے ، روہا اور اشٹی کے تمام جماعتوں کے صدور و نائب صدور کے ساتھ وہاں کے ایجوکیشنل کمیٹی کے ممبران، اور سوشل ورکرجمع ہوئے۔ کھیڈ میں جناب عبدالقیوم ناڈکر چیرمین ایس ایم اسکول اور 40 سے زائد لوگوں نے ان کا خیر مقدم کیا جس میں وہاں کے نوجوان سوشل ورکرں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ، اور ترلوٹ سندھودرگ میں تو جناب یونس ٹھاکور کی دعوت پر کوکنی علم و دانشوروں کی بہار آئی تھی۔
جناب مجیب اللہ عمر دوستےمدنی صاحب نے روہا ، کھیڈ ، ترلوٹ، کے تمام حاضرین کو ان کے آنے کا مقصد بتایا، کوکن کاونسل اور گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹی کے اغراض و مقاصد واب تک کی کارکردگیاں بتائیں، تمام کوکنی مسلمانوں کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی، اور امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی اس کتاب کے بارے میں مختصر بیان کیا، کوکنی مسلمانوں کی امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ سےعقیدت کو سمجھایا، اور سب حاضرین کو امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات پر آنکھیں کھول کر عمل کرنے کی تلقین کی اور وعدہ لیا۔ جناب مجیب اللہ عمر دوستے مدنی صاحب ایک کوکنی مقرر ہیں اور ان کی خصوصیت کوکنی زبان میں قرآن و سنت کو سمجھانا ہے اور تقریر بھی کوکنی زبان میں کرتے ہیں، یہاں بھی انہوں نے کوکنی زبان میں اسلام اور مسلمانوں کا منہج سمجھایا، اور پوچھا : کیا ہم اللہ سبحانہ و تعالی کے بندے نہیں ہیں؟ سب نے کہا : ہاں ہم اللہ سبحانہ و تعالی کے بندے ہیں، پھر پوچھا: کیا ہم مسلمان نہیں ہی؟ سب نے کہا : ہاں ہم مسلمان ہیں، تب انہوں نے سمجھایا کی ، بس، یہی رُک جاو، اور آپس میں بھائی بھائی رہو، اور یہی میں پیغام مدینہ سے لے کر آیا ہوں : جیسے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے آپس میں اُخوت کی جو مثال قائم کی ہے ویسے ہی کوکن میں سارے مسلمان ایک ہو جائیں اور لوگوں میں محبت اور غریبوں کا دُکھ درد بانٹیں، اُن کے آنسو گرنے سے پہلے اُن کی مدد کے لئے کھڑے ہو جائیں، کوکن کے خطہ میں برادران کوکن میں جس کو کلمہ نصیب نہیں ہوا ہے اُن تک کلمہ توحید کو پہنچائیں۔ پھر انہوں نے اور اسے واضح کرتے ہوے ایک مرتبہ اور سوال پوچھا، کیا ہم اللہ سبحانہ و تعالی کی فرمابرداری نہیں کرتے؟ سب نے کہا: ہاں ہم اللہ سبحانہ و تعالی کی فرمابرداری کرتے ہیں۔ تب پوچھا کہ: کیا ہم اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پر عمل نہیں کرتے؟ سب نے کہا: ہاں ہم کرتے ہیں۔ تب انہوں نے سمجھایا کہ: ایسے سنت پر عمل کرنا چاہئے جیسے صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین نے عمل کیا، تابعین اور تب تابعین نے کیا، اور جتنے بھی سلف و صالحین گزرے ہیں اُن کو مانتے ہوئے، اُنہوں نے جو اسلام کی خدمت کی ہیں اُس میں سے جو بھی قُرآن و سُنّت سے ملتا ہے اس پر عمل کرنا ہے، اوراللہ تعالی نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کو ان میں سے ایک چُنا ہے جنہوں نے اسلام کی بے لوث خدمت کی ہے، جس میں اُن کی ایک خاص کتاب کتاب الرسالہ ہے۔
اس کتاب کے بارے میں مدینہ کے ایک بہت ہی بڑے عالم ، محدث و محقق: دکتور محمد بن عبداللہ الاعظمی معروف بہ الضیاء اپنی تقریظ میں لکھتے ہیں۔
یقیناْ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب الرسالہ کا شمار اُصولِ تفسیر و حدیث و فقہ کی قدیم کتابوں میں ہوتا ہے۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں سنت سے استدلال اوراُس کے حجیت کی بنیاد ی حیثیت کو ثابت کیا ہے۔ اس کتاب کا اردو زبان میں ترجمہ یقیناْ قدرِ مستحسن ہے جس سے اس زبان کے پڑھنے والے سارے لوگ مستفید ہو سکتے ہیں۔ امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی شہرت ساری دُنیا میں مُسّلِم ہے، تمسُّک سنت امام صاحب کی شخصیت انتہائی معروف ہے، اپنے ایک مشہور قول میں فرماتے ہیں، تمام مسلمانوں کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جس شخص کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت واضح ہو جائے اس کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ کسی کے قول کی بنیاد پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت کو ترک کردے نیز فرمایا :ہر وہ مسئلہ جسے اہل علم صحیح سند کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے روایت کیا ہو اور وہ میرے قول سے ٹکراتا ہو تو میں اپنی زندگی اور اپنی موت کے بعد بھی اُس سے رجوع کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ نیز فرمایا: ہر وہ بات جو میں نے کہی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی حدیث صحیح سند کے ساتھ اُس کے خلاف ثابت ہو جائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت کو مقدم رکھا جائے گا اور اُس مسئلہ میں میری تقلید ہرگز نہ کی جائے گی۔
روہا، کھیڈ میں مقامی علماء نے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ اور کتاب الرسالہ پر تقریریں کی ، ترلوٹ میں مولانا دانش بن نعیم لانبے شافعی صاحب شروردھن نے کتاب کی مختصر تاریخ بیان کی، جو گلوبل مسلم کوکنی کمیونیٹی میں اڈمن ہیں اور کوکن کاونسل کے اعلی رکن ہیں۔
اُمید ہے کہ یہ کتاب کوکن کے ہر عام و خاص ومسجد و جماعت میں پہچ جائے اور سارے اس سے فائدہ اُٹھائیں۔
اس کتاب میں مولانا سراج گیتے صاحب پابرا، مہسلہ جنرل سیکریٹری ، حلقہ احباب قطر کوکن خطہ و مشیر کوکن کاونسل( نے انتساب لکھا ہے، اس کتاب کے نشر کرنے کا مقصد بیان کیا ہے اور قارئین سے عاجزانہ التماس کی ہے کہ جہاں اپنے لئے دعا فرمائیں وہیں مترجم، ناشر اور عاجز کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب ہونے کی مخلص دعا میں یاد رکھیں۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس عمل کو قبول فرمائے اور سارے مسلمانوں کو عقائد و احکام میں سنت رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی پابندی کی توفیق نصیب فرمائے، اور ہم سب کو رشد و ہدایت عطا فرمائے۔
گلوبل مسلم کوکن کمیونٹی
asylum-o-Alakium…
respected Mubashir sahab,
i have read a lot of topic in yr site and i got a good knowledge from yr site and i`m very impress about yr side and i read yr side and also refer to my friends to read this site and getting the knowledge from there.
i just inform u that some pages having a problem for opening can u check and update these thing for us. we can study that pages also.
i like most of the translation of “imam shafi” books. that gives me a lot of knowledge.
i really impress and also clear some concept to read translation of “IMAM SHAFI” as u did and also some other. insallah i`ll keep in touch with u and also getting some great knowledge about Sharia and Islam. kindly remember me in yr prays too.
thnsk & regards,
Faisal Sheikh
Dubai
Nov 2009
Dear Faisal sb
Wa alaikum us salaam wa Rahmatullah e wa Barakatuhu
Eid Mubarak
Many thanks for your kind email and comments. Comments from friends like you encourage me. I’ll really appreciate if you please mention the respective pages which are not opening so that I can correct them.
If anything else I can do for you, it will be a pleasure for me. Please also introduce yourself.
wassalaam
Mubashir
Nov 2009
السلام علیکم
امید ہے مزاج عالی بخیر و عافیت سے ہونگے
میرا نام محمّد شبلی ندوی ہے ، ہندوستان سے تعلق رکھتا ہوں
آپکی تلخیص کردہ کتاب الرسالہ دیکھی ، بہت عمدہ کتاب لگی
سوچ رہا ہوں یہاں بھی اس کتاب کا اچھا تعارف ہونا چاہیے
ارادہ بن رہا ہے اس کو چھپوانے کا .
آپ کی اجازت درکار ہے
ضرور اس کے بارے میں بتایں آپ
شکریہ
والسلام
شبلی ندوی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شبلی نعمانی بھائی
آپ کا علمی ذوق دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ موسٹ ویلکم۔ پلیز اپنا تعارف ارشاد فرمائیے گا کہ آپ کس شہر میں رہتے ہیں۔
کتاب الرسالہ کا تعارف تو میں نے کر دیا ہے۔ اگراس میں کوئی پہلو مزید درکار ہے تو ارشاد فرمائیے تو میں اس میں اضافہ کر دیتا ہوں۔ آپ بلاتکلف پبلش کر دیجیے لیکن یہ درخواست کروں گا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہ کیجیے گا۔
اپنی پبلشنگ ادارے کا تعارف ضرور کروا دیجیے۔ کافی عرصہ پہلے انڈیا میں ممبئی کے ایک پبلشر نے بھی الرسالہ کو میری اجازت لے کر 2009 میں پبلش کیا تھا ۔ اس کے بعد ان سے رابطہ ختم ہو گیا تھا اور پھر معلوم نہیں کہ اب بھی وہ پبلش کر رہے ہیں یا نہیں۔
جزاک اللہ خیرا
والسلام
محمد مبشر نذیر
السلام علیکم
امید کرتا ہوں مزاج عالی بخیر ہونگے
پہلے تو میں اپنا تعارف کروا دیتا ہوں
میرا نام محمد شبلی ہے۔ ندوة العلماء سے میری تعلیم ہوئی ہے تو ساتھ میں ندوی بھی لگا لیتا ہوں۔ میں ہماچل پردیش کا رہنے والا ہوں ۔ شملہ سے ۸۰ کیلومیٹر شمال کی جانب میرا گھر ہے۔ ہندوستان میں بہت سی کتابیں ایسی ہیں جو شائع نہیں ہو رہی یا ہوتی تھی تو بند ہو گئی ۔ میرا ارادہ ہے کے ایسی کتابیں شائع کرنا جو یہاں نہیں ملتی یا جو پاکستان کے علماء لکھتے ہیں ان کی بہترین کتابیں شائع کرکے منظر عام پہ لانا ۔ اسی لئے بہت سی کتب کی اجازت میں لگا ہوں کہ اس کے حقوق مل جائیں ۔ آپکو معلوم نہیں ہوگا آپ کی کتب کا جب مجھے پتہ چلا تو بہت خوشی ہوئی اور میں نے اپنے ساتھیوں کو بتایا جو کتب فروش بھی ہیں انہوں نے آپ کی کتاب کی ڈیجیٹل پرنٹنگ کروا کر بیچنا شروع کر دیا۔ مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ بغیر اجازت کے آپ کیسے ۵-۵ عدد پرنٹ کروا کر بیچ رہے ہیں اور آپ کے پاس اجازت نہیں یہ تو غلط ہے۔ اس لئے آپ سے رابطہ کرنا تھا مجھے لیکن وقت نہیں مل پایا ۔ تعلیم بھی جاری تھی۔ میرا کوئی پبلشنگ ہاؤس نہیں ہے۔ البتہ شبلی ندوی اکیڈمی /مکتبہ ظہیر ابھی نام کنفرم نہیں ہے کے تحت میں چپواون گا۔ اور ابھی ہمارے جو شافعی اساتذہ میں ان سے مشورے لے رہا ہوں کے یہ کتاب جس کا آپ نے ترجمہ/ تلخیص کی ہے یہ کیسی ہے ۔ میں نے پڑھی الحمد للہ مجھے بہت اچھی لگی، لیکن اساتذہ کے مفید مشورے بھی درکار ہیں۔ رہی بات آپ کی کتب میں ہیر پھیر کرنے کی تو آپ بے فکر رہیں اللہ حاکم ہے ایسا کرنا ہمیں خود گوارہ نہیں۔ 2015 میں آپکے ملک آنا ہوا ہے میرا ، میرے رشتہ دار ہیں لاہور اور سیالکوٹ میں ، اب بھی ان شاء اللہ آنے کا ارادہ ہے ۱-۲ سال کے اندر تو آپ سے بھی ملاقات کرونگا۔ اور میں نے یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے آپ کی ویبسائٹ سے کتب ڈاونلوڈ ہو جاتی تھی لیکن اب نہیں ہو رہی ؟؟؟؟؟
اور بھی کتب جو آپ نے لکھی ہیں جس میں صحابہ کرام پہ ایک کتاب ہے اس کا تعارف یوں ہوا کہ میں پرانے ندوی علماء کے ایک گروپ میں تھا جس میں پوری دنیا کے علماء ہیں عرب بھی تو عجم بھی وہاں آپ کی کتاب کسی نے ڈالی اور اچھے تاثر دئے اور بہت سے علماء کو وہ بہت اچھی لگی تو اس وقت یہ خیال آیا کہ یہ کتاب بھی شامل کر لی جائے اپنے پروجیکٹ میں۔
یہ کچھ باتیں ہیں شیخ جو میں نے آپ کے سامنے رکھ دی ، میں کچھ بجٹ کا انتظام کر لیتا ہوں اس کے بعد سب سے پہلے آپ کی کتاب جو کہا جائے تو اصول حدیث/فقہ کی بھی پہلی کتاب شائع کی جائے۔
والسلام
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شبلی بھائی
آپ سے رابطہ ہوا ہے تو بہت خوشی ہوئی ہے۔ اللہ تعالی آپ کو پوری طرح کامیاب فرمائے۔ اسی دنیا او رآخرت میں اللہ تعالی آپ کو کامیاب فرمائے۔
آپ بلاتکلف میری کسی بھی کتاب کو پبلش کر لیجیے گا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہو گا کہ آپ کی شبلی اکیڈمی میں پبلش ہو جائے تو یہ آپ ہی کی عنایت ہو گی۔
آپ جب بھی رشتے داروں سے ملنے کے لیے پاکستان آنا ہوا تو ضرور ملاقات فرمائیے گا کہ آپ انٹر تو لاہور ہی میں ہوں گے اور میں یہی رہتا ہوں۔
انڈیا کے حالات کیسے جا رہے ہیں کہ اخبارات میں تو منفی خبریں آتی ہیں کہ مسلمانوں بھائیوں پر مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ اس کی حقیقت ہے یا نہیں؟
والسلام
محمد مبشر نذیر
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .