بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترم مبشر نذیر بھائی
کچھ عرصہ پہلے علوم الحدیث ایک تعارف ، کتاب ڈاؤن لوڈ کی تھی۔ الحمدللہ کافی حد تک اس کا مطالعہ کر چکا ہوں۔ ماشاء اللہ یہ تو بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔علوم الحدیث پر اس سے شستہ ، رواں اور جامع و مبسوط تحریر اب تک نظروں سے نہیں گزری۔ تحریر کے علاوہ پریزینٹیشن بھی زبردست ہے۔ اس سے پہلے اردو میں اتنی اچھی ای بک ورڈ فائل کی صورت میں کبھی نہیں دیکھی۔ اللہ تعالٰی اس کام کو آپ اور آپ کے والدین کیلئے توشہ آخرت بنا دیں۔ آمین یا رب العالمین
ابھی آپ کی دیگر تحاریر کو پڑھنا باقی ہے۔ لیکن میں نے ضروری سمجھا کہ آپ کے اس شاندار کارنامے پر آپ کو مبارکباد تو فی البدیہہ دے دی جائے۔ نیز مجھے آپ سے اجازت بھی چاہئے تھی کہ کیا ہم یہ کتاب اپنی ویب سائٹ پر شائع کر سکتے ہیں۔ اس کے مواد میں کسی قسم کا کوئی ردو بدل نہیں کیا جائے گا۔ البتہ پریزینٹیشن میں ہم نے دراصل ایک فارمیٹ بنایا ہوا ہے جس میں ہم اپنی ٹیمپلیٹ میں آپ کی کتاب کو صرف کاپی پیسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا ویب ایڈریس یہ ہے۔ یعنی صفحات کے بارڈرز وغیرہ ہمارے ہوں گے۔ نیز ہمارا اسٹینڈرڈ ہیڈر فوٹر ہوگا۔ اس کے علاوہ ہمارا ارادہ ہے کہ اس ورڈ فائل کو کلر کر دیا جائے یعنی ہیڈنگز، کوٹس، عربی اور کتب کے ریفرنسز کے الگ الگ کلرز ہوں۔ ہمارا تجربہ ہے کہ اس سے اسکرین ریڈرز کو بھلا محسوس ہوتا ہے۔ ہمارا ویب ایڈریس یہ ہے۔
اگر آپ اس سلسلے میں کچھ تحفظات رکھتے ہوں تو ہمیں ضرور آگاہ کیجئے تاکہ انجانے میں کہیں کوئی ایسا اقدام نہ کر بیٹھیں جو آپ اپنی کتاب کے ساتھ ہوتا دیکھنا پسند نہ فرمائیں۔
ویسے باذوق بھائی کے ریفرنس سے غائبانہ آپ سے تعارف حاصل ہے۔ آج براہ راست ای میل لکھنے کی سعادت بھی حاصل ہو رہی ہے۔ اگر ہم آپس میں کسی طرح سے دین کی تعلیمات کے فروغ کیلئے تعاون کر سکیں تو برائے مہربانی ضرور بتائیے گا۔
آپ کے جواب کا منتظر رہوں گا۔
والسلام
آپ کا دینی بھائی
محمد شاکر
اپریل 2009
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم شاکر بھائی
سب سے پہلے تو آپ کے تاثرات اور مبارکباد کے لئے بہت بہت شکریہ۔ بلاتکلف اس کتاب کو اپنی ویب سائٹ پر شائع کیجیے۔صرف یہ گزارش ہے کہ وہاں پر اس کتاب کا اوریجنل لنک دے دیجیے گا۔ بنیادی طور پر یہ کتاب ایک کورس کی شکل میں تیار کی گئی ہے۔ اس کے اسباق کو اسی انداز میں پیش کیجیے گا۔ میری دیگر کتب پر بھی اپنے تاثرات ضرور دیجیے گا۔
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ اللہ تعالی آپ کا حامی و ناصر ہو۔
محمد مبشر نذیر
اپریل 2009
Don’t hesitate to share your questions and comments. They will be highly appreciated. I’ll reply ASAP if I know the answer. Send at mubashirnazir100@gmail.com .