ہر انسان کی خواہش ہے کہ اس زندگی کا مقصد سامنے آئے اور وہ صحیح طریقے سے ہماری زندگی کا فائنل رزلٹ سامنے آئے۔ جس انسان میں خلوص موجود ہو تو وہ پھر ہدایت چاہتا رہا ہے۔ اسی کے جواب میں اللہ تعالی نے پہلی سورۃ الفاتحہ میں ہدایت کی ایگزیکٹو سمری بیان فرمائی اور اس کے لیے دعا یعنی درخواست کے فارمیٹ میں بتا دیا ہے۔
سلیم الفطرت یعنی خلوص کے لاجیکل انسان کی خواہش
۔۔۔۔۔ موجودہ زندگی کا مقصد اور اس کا فائنل رزلٹ کے لیے اللہ تعالی سے درخواست
ہدایت سے انحرافات اور گمراہی کی وجہ سے سیاسی اور مذہبی لیڈرز نے دین کا چہرہ بگاڑ دیا
۔۔۔۔۔ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ۔۔۔ جن پر غضب ہوا
۔۔۔۔۔ وَلَا الضَّالِّينَ۔۔۔ سیدھی سے بھٹکے ہوئے اور گمراہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت
دعا کا جواب ۔۔۔ یہ قرآن مجید تاکہ ہم گمراہیوں سے بچ کر اللہ تعالی کے حضور پہنچ سکیں۔
مختصراً جواب اللہ تعالی نے دے دیا کہ انسان کا صحیح راستہ یہ ہے۔ اس کی تفصیل قرآن مجید کی تمام سورتوں میں وضاحت موجود ہے۔یہ فائدہ اس انسان کو حاصل ہے جس میں صحیح راستہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ باقی وہ انسان جس میں خلوص نہیں ہے اور وہ اپنے مفادات کا شوق ہے تو پھر تواس ہدایت کا کوئی فائدہ حاصل نہیں کرتا ہے۔
اگر آپ اللہ تعالی پر ایمان رکھتے ہیں تو پھر ہر نماز کی ہر رکعت میں یہ درخواست روزانہ کرتے رہتے ہیں۔ اسی کا جواب اگلی تمام سورتوں میں موجود ہے ۔
Download: https://drive.google.com/drive/u/0/folders/1t4LonZnX6kYGOewLs1KcaNrJZ8niPF0t
Ask questions to us at mubashirnazir100@gmail.com.
